میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
وزیراعظم کی وفاقی کابینہ کی تشکیل پر مشاورت مکمل، صدر آصف زرداری آج حلف لیں گے

وزیراعظم کی وفاقی کابینہ کی تشکیل پر مشاورت مکمل، صدر آصف زرداری آج حلف لیں گے

ویب ڈیسک
اتوار, ۱۰ مارچ ۲۰۲۴

شیئر کریں

سینیٹر اسحاق ڈار کو وزیر خارجہ، محمد اورنگزیب کو وزارت خزانہ اور محسن نقوی کو وزیر داخلہ کا قلم دان ،سینیٹر اعظم نذیر تارڑ کو وزارت قانون، عطااللہ تارڑ کو اطلاعات اور خواجہ محمد آصف کو دفاع کی وزارت دی جائے گی سینیٹر مصدق ملک کو پیٹرولیم اور شزا فاطمہ خواجہ کو انفارمیشن ٹیکنالوجی (آئی ٹی)کا وفاقی وزیر بنایا جائیگا،جام کمال اور ریاض پیرزادہ بھی شامل ہوں گے، احد چیمہ کو مشیر برائے اسٹیبلشمنٹ بنانے کا فیصلہ،ذرائع اسلام آباد(جرأت نیوز ڈیسک)وزیراعظم شہباز شریف کی وفاقی حکومت کی نئی کابینہ کی تشکیل پر مشاورت مکمل کرلی گئی۔ کابینہ آج شام چار بجے حلف اٹھائے گی۔نئی وفاقی کابینہ نو منتخب صدر آصف علی زرداری سے حلف لے گی۔ذرائع کے مطابق ن لیگ کے سینیٹر اسحاق ڈار کو وزیر خارجہ، محمد اورنگزیب کو وزارت خزانہ اور محسن نقوی کو وزیر داخلہ کا قلم دان سپرد کیا جائے گا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ شہباز شریف کی حکومت میں سینیٹر اعظم نذیر تارڑ کو وزارت قانون، عطااللہ تارڑ کو اطلاعات اور خواجہ محمد آصف کو دفاع کی وزیر دی جائے گا۔ذرائع نے بتایا کہ سینیٹر مصدق ملک کو پیٹرولیم اور شزا فاطمہ خواجہ کو انفارمیشن ٹیکنالوجی (آئی ٹی)کا وفاقی وزیر بنایا جائے گا۔ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ میں جام کمال اور ریاض پیرزادہ بھی شامل ہوں گے، اس حوالے سے اعلان آج رات تک متوقع ہے جبکہ حلف برداری آج ہوسکتی ہے ۔ذرائع کے مطابق شہباز شریف کی کابینہ میں احد چیمہ کو مشیر برائے اسٹیبلشمنٹ بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں