میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
افسوس ہے پنجاب والے اپنے بچوں کو پنجابی نہیں اردو سکھاتے ہیں،مریم نواز

افسوس ہے پنجاب والے اپنے بچوں کو پنجابی نہیں اردو سکھاتے ہیں،مریم نواز

ویب ڈیسک
اتوار, ۱۰ مارچ ۲۰۲۴

شیئر کریں

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ افسوس ہے کہ پنجاب والے اپنے بچوں کو پنجابی نہیں اردو سکھاتے ہیں، جب آپ پنجابی زبان سے دور ہوتے ہیں تو بڑی تکلیف ہوتی ہے۔وزیراعلی پنجاب مریم نواز نے پنجاب کلچر ڈے پر تقریب میں خصوصی شرکت کی، شرکا سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ بہت کام کرنے والا ہے اور وقت بہت کم ہے، ایک دن بھی سستی نہیں کر سکتے، ان شا اللہ تمام چیلنجز مکمل ہوں گے۔مریم نواز نے کہا کہ اس موقع پر مجھے بلانے کا بہت بہت شکریہ، اسٹیج پر پرفارمنس کرنے والوں نے کمال کر دیا، عارف لوہار نے گا کر سماں باندھا، میں سب کو مبارکباد دیتی ہوں۔انہوں نے کہا کہ ہم پہلے پاکستانی پنجابی بعد میں ہیں، ہر صوبے کی ثقافت کو مناتے ہیں، پنجاب 5دریاں کا صوبہ ہے جس کے پانی سے کھیت لہلہاتے ہیں، پنجاب کے لوگ بڑے دل والے ہیں، یہ صوفیائے کرام کی دھرتی ہے۔وزیراعلی پنجاب نے کہا کہ پنجابی شاعری بھی باکمال ہے، پنجابی شاعری سن کر بہت لطف آتا ہے، آپ لوگ بچوں کو ہر زبان سکھائیں مگر پنجابی زبان بھی ضرور سکھائیں۔مریم نواز نے کہا کہ آج اللہ نے نوازشریف کو عزت دی، مخالفین بھی دیکھتے ہوں گے، پنجاب کی کرسی پر "دھی رانی” کو بٹھایا، فخرمحسوس کرتی ہوں، آج جو باتیں کیں، تمام پر عمل کریں گے۔انہوں نے کہا کہ چاہتی ہوں پنجابی کا مضمون بچوں کو ضرور پڑھایا جائے، سب کو مادری زبان میں بات کرنے پر فخر ہوتا ہے۔تقریب میں وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کو خصوصی طور پر چادر پہنائی گئی، سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب اور وزیر اطلاعات عظمی بخاری کو بھی چادریں پہنائی گئیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں