بنارس چوک، پارک کی زمین پر قبضہ، 10دکانیں تعمیر،رپورٹ سندھ ہائیکورٹ میں پیش
شیئر کریں
کراچی بنارس چوک پر پارک کی زمین پر قبضہ کرکے دس دکانیں تعمیر کیے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔ ایڈیشنل ڈائریکٹر کے ڈی اے نے رپورٹ سندھ ہائیکورٹ میں پیش کردی۔ عدالت نے پارک کی زمین سے تجاوزات کا خاتمہ کراکے دو اپریل تک رپورٹ طلب کرلی۔سندھ ہائیکورٹ نے کراچی بنارس چوک پر پارک کی زمین پر قبضے کیخلاف دائر درخواست پر سماعت کی۔ ایڈیشنل ڈائریکٹر کے ڈی اے نے عدالت میں اپنی رپورٹ پیش کی اور انکشاف کیا کہ عدالتی حکم پر قبضے کی جگہ کی انسپکشن کرلی گئی ہے۔ پارک کی زمین پر دس نئی دکانیں تعمیر کردی گئی ہیں۔ ان دکانوں کی لیز سابق پروجیکٹ ڈائریکٹر اورنگی ٹان نے دو ہزار چودہ میں جاری کی تھی۔ تمام کھیل کے میدان ۔ پارکس اور سڑکیں کے ایم سی کے پاس ہیں۔ سڑکوں سے تجاوزات کا خاتمہ کے ایم سی کا کام ہے۔ کے ایم سی نے ٹائٹل جعلی ڈاکومنٹس ۔ لیز ۔ الاٹمنٹ جاری کیے۔ پارک کی زمین پر قبضے کے خلاف علاقہ مکینوں نے عدالت سے رجوع کر رکھا ہے۔