میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
کارسرکار میں مداخلت کا کیس، فواد چودھری کی عبوری ضمانت منظور

کارسرکار میں مداخلت کا کیس، فواد چودھری کی عبوری ضمانت منظور

ویب ڈیسک
جمعه, ۱۰ مارچ ۲۰۲۳

شیئر کریں

انسداد دہشتگردی عدالت نے پاکستان تحریک انصاف کی ریلی میں پولیس پر تشدد، اقدام قتل، قتل، جلاؤ گھیراؤ کرنے اور کار سرکار میں مداخلت کے معاملے پر پی ٹی آئی رہنما فواد چودھری کی عبوری ضمانت منظور کرلی۔ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری کے وکلائ￿ ظفر اقبال اور سکندر ذوالقرنین ایڈووکیٹ نے انسداد دہشت گردی عدالت میں عبوری ضمانت کی درخواست دائر کی ، انسداد دہشتگردی عدالت کے جج اعجاز احمد بٹر نے فواد چودھری کی درخواست پر سماعت کی، فواد چودھری عدالت کے روبرو پیش ہوئے۔فواد چوہدری کے وکیل سکندر ذوالقرنین ایڈووکیٹ نے دلائل دیے کہ نگران حکومت نے سیاسی مقدمہ درج کیا ہے، ہم شامل تفتیش ہو کر بے گناہی ثابت کرنا چاہتے ہیں، ڈر ہے کہ پولیس گرفتار کر لے گی، عدالت پولیس کو گرفتاری سے روکنے کا حکم دے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں