میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
سندھ پولیس احتساب کے عمل کو یقینی بنانے کیلئے نیا یونٹ بنانیکا فیصلہ

سندھ پولیس احتساب کے عمل کو یقینی بنانے کیلئے نیا یونٹ بنانیکا فیصلہ

ویب ڈیسک
بدھ, ۱۰ مارچ ۲۰۲۱

شیئر کریں

سندھ پولیس میں احتساب کے عمل کو یقینی بنانے کیلئے نئے یونٹ کا قیام عمل میں لایا جا رہا ہے ، اس نئے یونٹ کا نام انٹرنل اکاؤنٹیبلٹی یونٹ ہوگا جس کی سربراہی ایڈیشنل آئی جی رینک کا سینئیر افسر کرے گا۔ سینئر حکام نے نجی ٹی وی نیوز کو بتایا کہ انٹرنل اکاؤنٹیبلٹی نامی یونٹ کی سربراہی ایڈیشنل آئی جی رینک کا افسر کرے گا اورحال ہی میں ترقی پانے والے فرحت جونیجو اس کے سربراہ ہوں گے۔ حکام کے مطابق نیا یونٹ اور ایڈیشنل آئی جی کی پوسٹ ایک پرانی پوسٹ کو ختم کرکے بنائی جارہی ہے، ایڈیشنل آئی جی سی ٹی ڈی کی پرانی پوسٹ کو ختم کر کے نئی پوسٹ بنائی جارہی ہے ، اس پوسٹ کو ختم کرنے کی منظوری حکومت سندھ سے لے لی گئی ہے اور جلد محکمہ داخلہ ایڈیشنل آئی جی انٹرنل اکاؤنٹیبلٹی اوراس یونٹ کا نوٹی فیکیشن جاری کردیگا۔حکام کے مطابق یونٹ کے قیام کا مقصد پولیس اہلکاروں کے خلاف شکایات اور کرپشن کی روک تھام ہے، یونٹ میں سندھ پولیس کے تمام کمپلین سیلز کو شامل کیا جائے گا جب کہ اس سیل کے اختیارات بھی بڑھائے جائیں گے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں