میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں ملا جلا رجحان

پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں ملا جلا رجحان

ویب ڈیسک
منگل, ۱۰ مارچ ۲۰۲۰

شیئر کریں

پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں آج ملا جلا رجحان موجود ہے ۔اسٹاک مارکیٹ میں کاروباری ہفتے کے دوسرے روز منگل کو اسٹاک مارکیٹ میں اتار چڑھائو کا سلسلہ جاری رہا ۔ کے ایس ای 100 انڈیکس میں کاروبار کا آغاز 37 ہزار 58 پوائنٹس پر ہوا اور ابتدا میں انڈیکس منفی زون میں ٹریڈ کرتا نظر آیا۔ ابتدا میں انڈیکس میں 145 پوائنٹس کی کمی ہوئی اور انڈیکس 36 ہزار 913 پوائنٹس تک گرا۔ بعد میں انڈیکس میں تیزی آئی اور کاروبار کے دوران کے ایس ای 100 انڈیکس میں 378 پوائنٹس اضافے کے ساتھ 37 ہزار 437 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا تھا۔ کے ایس ای 100 انڈیکس میں 87,224,600 شیئرز کی لین دین ہوئی جس کی مالیت پاکستانی روپوں میں 6,731,626,296 بنتی ہے ۔ گزشتہ روز اسٹاک مارکیٹ میں شدید مندی رہی اور کاروبار کا اختتام 1160 پوائنٹس کی کمی پر ہوا تھا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں