میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
پورٹ قاسم،قومی شاہراہ پر انٹرچینج تعمیر کرنے میں ناکام

پورٹ قاسم،قومی شاہراہ پر انٹرچینج تعمیر کرنے میں ناکام

ویب ڈیسک
پیر, ۱۰ فروری ۲۰۲۵

شیئر کریں

 

اتھارٹی کوئلے ، سیمنٹ اور کنکرٹرمینل ، ہیوی ٹریفک کے لئے انٹرچینج تعمیر نہ کر سکی
انتظامیہ ٹریفک کی آسانی کے لئے سڑکوں کو چوڑا کرنے کی ذمہ داری سے غافل

پورٹ قاسم اتھارٹی قومی شاہراہ پر انٹرچینج تعمیر کرنے میں ناکام ہو گئی۔ جرأت کی رپورٹ کے مطابق پورٹ قاسم اتھارٹی کے ٹریفک اثرات پر جائزہ رپورٹ کے کلاز 4.2.4میں تحریر ہے کہ پورٹ قاسم اتھارٹی پر کوئلے ، سیمنٹ اور کنکرٹرمینل کے لئے پورٹ قاسم اتھارٹی قومی شاہراہ این 5پر ہیوی ٹریفک کے داخل ہونے اور باہر جانے کے لئے انٹرچینج تعمیر کرے گی۔ افسران کا کہنا ہے پورٹ قاسم اتھارٹی کی انتظامیہ ٹریفک کے حوالے جامع پلان مرتب کرے گی تاکہ ٹریفک کی روانی جاری رہے ، آلودگی میں کمی ہو اور مالی طور پر فائدہ ہو، انتظامیہ کو اپریل 2020میں آگاہ کیا گیا لیکن اتھارٹی نے کوئی جواب نہیں دیا، پورٹ قاسم اتھارٹی انتظامیہ کو سفارش کی گئی کہ ڈیپارٹمنٹل ایکشن کمیٹی کا اجلاس طلب کیا جائے لیکن ڈی اے سی کا اجلاس طلب نہیں کیا گیا، جس پر اعلیٰ حکام نے پورٹ قاسم اتھارٹی سے وضاحت طلب کی ہے کہ نیشنل ہائی وے پر پورٹ قاسم کی ٹریفک کے لئے انٹرچینج کیوں تعمیر نہیں کیا گیا۔ اس کے علاوہ ٹریفک کی جائزہ رپورٹ میں سفارش کی گئی ہے کہ پورٹ قاسم انتظامیہ کو آنے اور باہر جانے والی ٹریفک کی آسانی کے لئے سڑکوں کو چوڑا کرنا ہے ، انتظامیہ کو آگاہ کیا گیا لیکن سڑکوں کو چوڑا نہیں کیا گیا، جس پر اعلیٰ حکام نے سفارش کی ہے کہ آنے اور جانے والی سڑک کو چوڑا کیا جائے ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں