میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
پیپلز پارٹی امیدواروں نے پولنگ عملے کو یرغمال لیا، رینجرز اہلکاروں کو جان سے مارنے کی دھمکیاں

پیپلز پارٹی امیدواروں نے پولنگ عملے کو یرغمال لیا، رینجرز اہلکاروں کو جان سے مارنے کی دھمکیاں

ویب ڈیسک
هفته, ۱۰ فروری ۲۰۲۴

شیئر کریں

رینجرز و پولیس نے روکنے کی کوشش کی تو جان سے مار دینگے گے رینجرز اہلکاروں سمیت پولنگ اسٹاف سیاسی رہنمائوں کے ہاتھوں کئی گھنٹے یرغمال بنے رہے اور پولنگ کا عمل بھی رکا رہا ۔ تفصیلات کے مطابق رینجرز جوانوں پر حملہ آور ہونے والے سیاسی رہنمائوں کے خلاف مقدمہ درج ہو گیا پیپلزپارٹی کے رہنماں نے ڈیوٹی پر موجود پولنگ عملے سمیت رینجرز افسران کو یرغمال بنانے اور جان سے مارنے کی دھمکیاں بھی دیں۔پیپلز پارٹی کے امیدواران حافظ عبدالبر اور علی احمد سمیت 35 ملزمان کے خلاف رینجرز کی مدعیت میں مقدمہ درج ہو گیا۔ مقدمہ دہشتگردی، یرغمال بنانے یونیفارم پر ہاتھ ڈالنے سرکاری اسلحہ اور موبائل فونز چھیننے اور دیگر سنگین دفعات کے تحت درج کیا گیا۔مقدمہ رینجرز کے افسر کی مدعیت میں گلشن معمار تھانے میں درج کیا گیا۔الیکشن کے روز پولنگ اسٹیشن دارالارقم اسکول پر رینجرز اہلکار تعینات تھے جہاں پیپلزپارٹی کے نامزد امیدوار این اے 244 کے حافظ عبدالبر اور امیدوار پی ایس 116 کے علی احمد ووٹ ڈالنے پہنچے دونوں امیدواروں کے ہمراہ مسلح گن مین موجود تھے ۔ پہلی مرتبہ ووٹ ڈالنے کے بعد چلے گئے تاہم جب دوسری مرتبہ آئے تو سیکیورٹی کے انتظامات پر مامور پولیس اور رینجرز اہلکاروں کو پیچھے دھکیل کر زبردستی پولنگ اسٹیشن کے اندر گھس کر شور شرابہ اور پولنگ کے عمل رکوا دیا ۔ رینجرز انتظامیہ کو اطلاع ملنے پر رینجرز کی مزید نفری پولنگ اسٹیشن پر روانہ کی گئی۔ جبکہ حافظ عبدالبر اور علی احمد تیسری مرتبہ جب پولنگ اسٹیشن پہنچے تو رینجرز حوالدار کو دروازہ کھولنے کا کہا جواب میں حوالدار نے کہا کہ آپ اندر جاسکتے ہیں لیکن اسلحہ بردار کو جانے کی اجازت نہیں ہے۔ مقدمے کے متن میں درج ہوا کہ دونوں امیدواروں کے ہمراہ 30 سے 35 افراد زبردستی دھکے دیتے ہوئے پولنگ اسٹیشن میں گھس گئے ۔ وہاں موجود رینجرز افسران کی وردی پر ہاتھ ڈالا گیا اور سرکاری اسلحہ چھیننے کی بھی کوشش کی گئی اس موقع مسلح گارڈز نے اسلحہ لہراتے ہوئے گن لوڈ کر کے کہا کسی نے روکنے کی کوشش کی تو جان سے مار دینگے ۔دونوں امیدواروں اور دیگر نے پولنگ اسٹاف کو یرغمال بنا کر ووٹرز لسٹیں پھاڑ دی ۔رینجرز کی مذید نفری نے پہنچ کر رینجرز اور پولنگ عملے کو یرغمالی سے آزادی دلوائی۔ اہلکاروں سے چھینے ہوئے موبائل فون واپس لیے ۔ جتھے میں موجود تمام افراد اسلحہ لہراتے ہوئے جان سے مارنے کی دھمکیاں دیتے ہوئے موقع سے فرار ہوگئے ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں