نمائش پرٹی ایل پی ریلی پر لاٹھی چارج،متعدد کارکنان گرفتار
شیئر کریں
تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی)کی جانب سے الیکشن 2024 کے نتائج کو یکسر مسترد کیے جانے کے بعد ملک بھر میں احتجاج کا اعلان کیا گیا، جس کے بعد ہفتہ کو کراچی میں ٹی ایل پی نے نمائش پر مظاہرہ کیا اور اس دوران صورت حال کشیدہ ہوگئی۔ ریلی کے باعث نمائش چورنگی اور اطراف میں ٹریفک بھی جام ہوگیا، جس سے شہریوں کو مشکلات کا سامنا کرناپڑا۔کراچی میں تحریکِ لبیک ڈویژن کی جانب سے الیکشن رزلٹ کے خلاف نمائش تک احتجاجی ریلی نکالی گئی، اس دوران پولیس نے ٹی ایل پی کارکنان کو روکنے کیلئے ان پر آنسو گیس کے شیلز فائر کیے اور لاٹھی چارج بھی کیا، جبکہ متعدد کارکنان کو حراست میں بھی لے لیا گیا۔اس حوالے سے ترجمان ٹی ایل پی نے کہا کہ احتجاج کرنا ہمارا آئینی حق ہے اور ہمیں روکنا قانون کی خلاف ورزی ہے، ہمارے پر امن ذمہ داران اور کارکنان کو گرفتار کیا گیا۔ترجمان ٹی ایل پی نے کہا کہ انتظامیہ کو کس بات کا خوف ہے، ہم اپنا آئینی اور قانونی حق لے کر رہیں گے، انتظامیہ فی الفور ہمارے ذمہ داران کو رہا کرے۔ترجمان ٹی ایل پی نے کہا کہ ہم سچے ہیں اور سچ ہی بولتے ہیں جو بولا ہے وہی کریں گے۔