میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
جنرل باجوہ کے اعترافات نے حکومت کی قانونی حیثیت پر سوال اٹھا دیا، فواد چودھری

جنرل باجوہ کے اعترافات نے حکومت کی قانونی حیثیت پر سوال اٹھا دیا، فواد چودھری

ویب ڈیسک
جمعه, ۱۰ فروری ۲۰۲۳

شیئر کریں

تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ ن لیگ کے اندر اب کافی آوازیں اٹھنا شروع ہو گئی ہیں،پہلے مفتاح اسماعیل اور شاہد خاقان عباسی سامنے آئے،کیپٹن ریٹائرڈ صفدر نے جو باتیں کیں ان میں وزن ہے۔ تفصیلات کے مطابق فواد چوہدری نے میڈیا سے گفتگو میں کہا ہے کہ پاکستان میں حکومت کا فیصلہ عوام نے کرنا ہے،ہرگز نہیں ہو سکتا کہ دوست ممالک بتائیں پاکستان میں کس کی حکومت ہو گی۔ لاہور ہائیکورٹ نے الیکشن کمیشن کے فیصلے کو معطل کیا،عدالتی فیصلے کے بعد ارکان قومی اسمبلی بحال ہو چکے ہیں۔ اسپیکر قومی اسمبلی فوری پی ٹی آئی کے 43 ایم این ایز کو اسمبلی سیشن میں شرکت کی دعوت دیں،اس کے بعد اپوزیشن لیڈر کو مقرر کرنے کا عمل مکمل کیا جائے۔فواد چوہدری نے کہا ہے کہ جاوید چوہدری کے کالم میں سابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی طرف سے اعترافات نے موجودہ حکومت کی قانونی حیثیت پر سوال اٹھا دیا ہے، ہم پہلے دن سے کہہ رہے تھے کہ اس حکومت کی کوئی قانونی حیثیت نہیں ہے اور اب سابق آرمی چیف کی باتیں سامنے آنے کے بعد اس حکومت کی رہی سہی کسر بھی ختم ہوگئی ہے،رہنما تحریک انصاف نے کہا کہ نوازشریف کے مقدمات ختم کرنے کی ڈیل کی جارہی ہے،تحریک انصاف پاکستان کی سب سے بڑی جماعت ہے۔پہلے دن سے کہہ رہے تھے کہ اس حکومت کی قانونی حیثیت نہیں،ہم جتنے جلدی انتخابات میں جائیں گے،پاکستان اتنا جلدی بحران سے نکل آئے گا۔ دوسری جانب تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ پولیس کارکنوں کے گھر پر چھاپے مار رہی ہے،ہم سیاسی کارکن ہیں میدان میں کھڑے ہیں،طلب کریں ہم پیش ہو جائیں گے۔کل سے مجھے دھمکیاں دی جا رہی ہیں کہ آپ کے بیٹے کو گرفتار کرنے کا ارادہ ہے،کہا جا رہا ہے کہ آپ کا بیٹا ملتان سے چلا جائے۔ زین قریشی کھڑے ہیں،اگر گرفتار کرنا ہے تو ابھی آؤ گرفتار کرو۔ انہوں نے کہا کہ یہ ضمنی انتخابات خراب کرنے کی ایک سازش ہے،انتظامیہ کو تنبیہ کی جائے کہ بلاوجہ معاملات خراب نہ کرے،ہم نے زندگی میں کئی نشیب و فراز دیکھے ہیں،دباؤ میں نہیں آئیں گے۔ سابق وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ مریم نواز قوم کو بتائیں گی کہ آئی ایم ایف سے کیا معاہدہ طے پایا؟حکومت اب نیا معاہدہ کر کے قوم پر مہنگائی کا نیا بم گرانے کا ارادہ رکھتی ہے،آئی ایم ایف کا وفد روانہ ہو گیا لیکن قوم کو اب تک نوید نہیں سنائی گئی۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں