میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
نہیں لگتا مریم نواز وزیراعظم بنیں گی، کیپٹن (ر) صفدر

نہیں لگتا مریم نواز وزیراعظم بنیں گی، کیپٹن (ر) صفدر

ویب ڈیسک
جمعه, ۱۰ فروری ۲۰۲۳

شیئر کریں

سینیئرنائب صدرکے بعد مسلم لیگ ن کی چیف آرگنائزرکا عہدہ پانے والی مریم نواز کے نصف بہترکیپٹن (ر) صفدر ان کے سیاسی مستقبل سے کچھ خاص پْرامید نظرنہیں آتے۔کافی عرصے بعد منظرعام پرآنے والے کیپٹن (ر) صفدر کا کہنا ہے کہ انہیں نہیں لگتا مریم نواز وزیراعظم بنیں گی۔کیپٹن (ر) صفدر کا بیان خاصے اچنبھے کا باعث ہے کیونکہ مریم نواز کے سیاسی مستقبل پررائے دینے کے علاوہ انہوں نے ن لیگ کے بیانیے پربھی تبصرہ کرتے ہوئے واضح کیا ہیووٹ کو عزت دو کا بیانیہ اب نہیں چلے گا۔سال 2025 میں انتخابات کی پیشگوئی کرتے ہوئے کیپٹن صفدر (ر) نے یہ بھی کہا کہ حکومت نہ سنبھالتے تو ملک سری لنکا بن جاتا۔ الیکشن کرائیں گے تو اربوں روپے لگیں گے۔وزیرخزانہ کے عہدے سے ہٹائے جانے کے بعد لیگی رہنما مفتاح اسماعیل کے بیانات سے متعلق سوال کے جواب میں کیپٹن (ر) صفدر نے کہا کہ مفتاح میرا بھائی ہے، اس کے بارے میں کچھ نہیں کہوں گا۔سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کے لیے ان کا کہنا تھا کہ شاہد خاقان عباسی کو عہدوں کی ضرورت نہیں۔انہوں نے یہ اعتراف بھی کیا کہ ہرایک کی زندگی میں کمی بیشی ہوتی ہے،مجھے عمران خان کی ذاتی زندگی پر بیان نہیں دینا چاہیے تھا۔کیپٹں صفدر(ر) کا مزید کہنا تھا کہ ہمارے اندر بھی کچھ لوگ ہیں جو تنظیم سازی میں پھنس گئے ہیں۔ گند ہر طرف ہے، سیاست کا مقابلہ سیاست سے کرنا چاہئے۔ دوسری جانب پاکستان مسلم لیگ (ن) کی چیف آرگنائزر مریم نواز نے اپنے شوہر اور پارٹی رہنما کیپٹن (ر) صفدر کی سرزنش کردی۔ذرائع کے مطابق کیپٹن (ر) صفدر کے حالیہ انٹرویو کے معاملے پر پارٹی کی سینئر نائب صدر اور چیف آرگنائزر مریم نواز نے سرزنش کرتے ہوئے اْنہیں پارٹی پالیسی کے خلاف بیان بازی سے روک دیا۔مسلم لیگ ن کے ذرائع کے مطابق مریم نواز نے ہدایت کی کہ کیپٹن (ر) صفدر سمیت کوئی بھی رہنما آئندہ پارٹی پالیسی سے ہٹ کر بیان نہ دے۔ ہر پارٹی رہنما کوئی بھی بیان دیتے ہوئے پارٹی پالیسی کو لازمی مد نظر رکھے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں