میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
عمران خان کوچھوڑ نے والاصفر ہوجائے گا ،فوادچودھری

عمران خان کوچھوڑ نے والاصفر ہوجائے گا ،فوادچودھری

ویب ڈیسک
جمعرات, ۱۰ فروری ۲۰۲۲

شیئر کریں

،
وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری نے کہا ہے کہ اپوزیشن کا عدم اعتماد کا شور این آر او کے لیے ہے،سارے چور باہر بھاگنے کے خواہشمند ہیں، پیپلز پارٹی میں زرداری فیملی کی سیاست ختم ہوگئی، ن لیگ میں شریف خاندان بھی اسی انجام کی جانب جارہا ہے، اتحادی جماعتیں ہوں یا کوئی بھی ہو وہ سیاست میں اپنے مفادات دیکھتے ہیں، جوعمران کوچھوڑ کر جائے گا وہ صفر ہوجائے گا،اب پی ٹی آئی میں آنے والوں کی لائنیں لگ جائیں گی۔صحافی رحیم اللہ یوسفزئی اور حافظ ثنا اللہ کے تعزیتی ریفرنس سے خطاب اور میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فواد چودھری نے کہا کہ صحافت میں ذاتی پسند و ناپسند بڑھ گئی ہے، غلط خبریں پھیلائی جاتی ہیں، پشاورپریس کلب پرخودکش حملہ ہوا، پاکستان ان ممالک میں شامل ہے جہاں میڈیا بہت آزاد ہے، حکومت آزادی صحافت پر یقین رکھتی ہے، صحافیوں نے بڑا مشکل وقت دیکھا ہے، 100 بڑی کمپنیوں نے 929 ارب کامنافع کمایا لیکن ورکروں تک اثرات نہیں پہنچے، ہم قوانین لانے کی کوشش کرتے ہیں تو رکاوٹیں پیدا کی جاتی ہیں۔ فواد چودھری نے کہاامید ہے فیصل واوڈا کو اعلی عدالتوں سے انصاف مل جائے گا، پی ٹی آئی رہنما کے کیس میں ان کے پاس قانونی راستہ موجود ہے۔ فواد چودھری نے کہا کہ عدم اعتماد کا مقصد شہباز، مریم کا بیرون ملک فرار کیلئے راستہ ہموار کرنا ہے، یہ سارے چورپاکستان سے بھاگنا چاہتے ہیں، یہ ملک سے بھاگنے کے لیے ہلچل پیدا کررہے ہیں، شہبازشریف کاتحریک عدم اعتماد لانے کا مقصد ہے انہیں باہرجانے کی اجازت دی جائے،شہباز شریف پہلے پیسہ دیں پھر ان سے بات ہوگی، ورنہ انہیں باہر نہیں جانے دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ اب پی ٹی آئی میں آنے والوں کی لائنیں لگ جائیں گی، جانے والاکوئی نہیں ملے گا، جوعمران خان کو چھوڑکرجائیگااسکی اپنی سیاست زیروہوجائیگی، اتحادی جماعتیں ہوں یاجوبھی جماعت سب نے اپنے مفادات کے مطابق سیاست کرنی ہوتی ہے۔دیکھتے ہیں شریف فیملی کا اقتدار ختم ہونے کے بعد کون سامنے آتا ہے، دیکھتے ہیں بلاول بھٹو اگر پیپلز پارٹی کو لیڈ نہیں کر پا رہے تو کون سامنے آتا ہے۔وزیر اطلاعات نے کہا کہ کوروناکے باعث پوری دنیامتاثرہوئی، وزیراعظم عمران خان تمام اداروں کوساتھ لیکرچل رہے ہیں، پاکستان نے بہترحکمت عملی سے کوروناکامقابلہ کیا، تعمیراتی شعبے میں ایک ہزارارب روپے کی سرمایہ کاری ہوئی ۔ کہاجاتاہے آئی ایم ایف کاپیکج نہیں لیناچاہیے، تو آپ بتا دیں ہم کیا کریں،فواد چودھری نے کہا کہ ملکی سیاست میں سطحی طورپرسامنے آئی ہے، ہمارے یہاں سیاسی جماعتوں میں بونے بیٹھے ہوئے ہیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں