سیف سٹی پروجیکٹ، اہل پروجیکٹ ڈائریکٹر کی تلاش،چھ رکنی کمیٹی تشکیل
شیئر کریں
سندھ سیف سٹیز پروجیکٹ میں غیر جانبدار پروجیکٹ ڈائریکٹر کی تقرری کیلئے ہوم سیکریٹری کی سربراہی میں چھ رکنی کمیٹی تشکیل دے دی گئی کراچی میں سیف سٹی پروجیکٹ کے پہلے فیز میں 1300 نئے کیمرے لگائے جائیں گے کراچی ایئرپورٹ اور ریڈ زون میں کیمرے نصب ہوں گے تشکیل دی گئی کمیٹی میں ڈی جی سندھ سیف سٹیڑ اتھارٹی محکمہ خزانہ کے گریڈ انیس کے افسر محکمہ منصوبہ بندی وترقیات،ایس اینڈ جی اے ڈی اور محکمہ انفارمیشن ٹیکنالوجی کے گریڈ انیس کے افسران کمیٹی میں شامل ہونگے کمیٹی کو آزاد پروجیکٹ ڈائریکٹر کی تقرری کے قواعد وضوابط تشکیل دینے کی ہدایت کردی پروجیکٹ ڈائریکٹر کی تقرری کے لئے اخبارات میں اشتہارات دیئے جائیں گے کمیٹی امیدواروں کی اہلیت کی چھان بین کرے گی اور امیدواروں کی شارٹ لسٹ کرے گی کمیٹی امیدواروں کا ٹیسٹ یا انٹرویو لے گی چیف سیکریٹری سے پی ڈی کی تقرری کی منظوری لے گی کامیاب امیدوار کو آفر لیٹر دے گی اس کے بعد ان کا باقاعدہ تقرر کیا جائے گا۔