میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
پیپلزپارٹی میں بغاوت، انتخابات میں ناکامی کے خدشات بڑھ گئے

پیپلزپارٹی میں بغاوت، انتخابات میں ناکامی کے خدشات بڑھ گئے

ویب ڈیسک
بدھ, ۱۰ جنوری ۲۰۲۴

شیئر کریں

(رپورٹ /شاہنواز خاصخیلی)ٹکٹس کی تقسیم پر پیپلزپارٹی میں بغاوت کا آغاز ہوچکا ہے ، مٹیاری ضلع کی ایک اور دو صوبائی حلقوں کی ٹکٹ مخدوم خاندان کو دینے پر جیالے بپھر گئے ہیں پی ایس39 شہید بینظیر آباد پر بھی اسماعیل ڈاہری اور بھادر ڈاہری آمنے سامنے آگئے ، سابق صوبائی وزیر منظور وسان ، سینٹر جام مہتاب ڈھر ، معشوق چانڈیو ، رانا عبدالستار و دیگر رہنما بھی ٹکٹ نہ ملنے پر ناراض ہیں ۔ تفصیلات کے مطابق سندھ میں پیپلزپارٹی کو پارٹی ٹکٹ تقسیم کرنے بعد اندرونی بغاوت کا سامنا ہے، پیپلزپارٹی نے ٹکٹ کی تقسیم میں پرانا فارمولا برقرار رکھتے ہوئے اہم رہنماؤں کو انتخابی دوڑ سے باہر کردیا ہے، مٹیاری ضلع کی ایک قومی اسمبلی کی ٹکٹ مخدوم جمیل الزمان جبکہ دو صوبائی اسمبلی کی ٹکٹس مخدوم محبوب الزمان اور مخدوم فخرالزمان کو دی گئی ہیں ، جن پر پارٹی کارکنان بپھرے ہوئے ہیں ، پیپلزپارٹی ضلع مٹیاری کے صدر علی حسن جاموٹ اور سینٹر محمد علی شاہ جاموٹ کی سرپرستی میں پارٹی کارکنان و ہمدردوں کا اجلاس ہوا ، جس میں ضلع کی تینوں ٹکٹ مخدوم خاندان کو دینے پر سخت ردعمل ظاہر کیا گیا ، ذرائع کے مطابق جاموٹ خاندان اہم فیصلہ کرنے جا رہے ہیں، جاموٹ خاندان کی بغاوت کے بعد پیپلز پارٹی امیدواروں کا جیتنا مشکل دکھائی دے رہا ہے ، سابق صوبائی وزیر منظور وسان خیرپور ضلع کی پی ایس 31 کی ٹکٹ نہ ملنے پر ناراض ہیں ، ان کے بھائی سابق رکن قومی اسمبلی نواب وسان کو بھی ٹکٹ نہیں دیا گیا ہے ، سانگھڑ ضلع کی پیپلزپارٹی رہنما معشوق چانڈیو اور رانا عبدالستار راجپوت بھی ٹکٹ نہ ملنے کے باعث پارٹی سے نالاں ہیں، مذکورہ تین اضلاع مٹیاری ، سانگھڑ اور خیرپور میں پیپلزپارٹی میں اندورنی بغاوت سے پیپلزپارٹی کے امیدوار کی پوزیشن کمزور ہو چکی ہے ، گھوٹکی کے پی ایس 18 پر ٹکٹ نہ ملنے پر سینٹر جان مہتاب ڈھر بھی پارٹی سے ناراض ہیں ، مراد علی شاہ ، خورشید و دیگر پارٹی رہنماء جام مہتاب ڈھر کو منانے کے لیے ان کی رہائش گاہ پہنچے لیکن ذرائع کے مطابق بات چیت ناکام ہوگئی ، پی ایس18 اور این اے 227 دادو سے ٹکٹ نے ملنے پر پارٹی رہنما سردار اشرف سولنگی نے گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس میں شامل ہونے کا فیصلہ کیا ہے، ذرائع کے مطابق جی ڈی اے میں شمولیت پر بات چیت حتمی مرحلے میں داخل ہو چکی ہے ، پی ایس39 شہید بینظیر آباد پر پیپلزپارٹی کے رہنما اسماعیل ڈاہری بھادر ڈاھری کو ٹکٹ ملنے پر نالان ہیں، واضع رہے کہ سانگھڑ سے پیپلز پارٹی کے رہنما محمد خان جونیجو ، بدین سے کمال چانگ جبکہ جیکب آباد سے میان محمد سومرو ، ٹنڈوالہیار سے راحیلہ گل مگسی اور تھرپارکر سے ارباب غلام رحیم گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس میں شامل ہو چکے ہیں ، شکارپور سے آغا تیمور بھی پیپلزپارٹی کو الوداع کرکے جمعیت علمائے اسلام میں شامل ہو چکے ہیں ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں