میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
بلے کے نشان سے متعلق پی ٹی آئی درخواست پر سپریم کورٹ کا بینچ تشکیل

بلے کے نشان سے متعلق پی ٹی آئی درخواست پر سپریم کورٹ کا بینچ تشکیل

ویب ڈیسک
بدھ, ۱۰ جنوری ۲۰۲۴

شیئر کریں

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی بلے کے انتخابی نشان کی بحالی سے متعلق اپیل پر سپریم کورٹ کا بینچ تشکیل دے دیا گیا ہے۔ چیف جسٹس قاضی فائز عیسٰٰی کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ سماعت کرے گا، بینچ میں جسٹس محمد علی مظہر اور جسٹس مسرت ہلالی شامل ہیں۔سپریم کورٹ کا بینچ کل پی ٹی آئی اپیل پر سماعت کرے گا۔واضح رہے کہ گزشتہ روز پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی ’بلے‘ کے انتخابی نشان کی بحالی سے متعلق درخواست 10 جنوری (بدھ) کو سپریم کورٹ میں سماعت کے لیے مقرر کردی گئی تھی۔انتخابات میں لیول پلیئنگ فیلڈ کی عدم فراہمی پر پی ٹی آئی کی الیکشن کمیشن کے خلاف توہین عدالت کی درخواست پر کل سپریم کورٹ میں سماعت کے دوران پی ٹی ا?ئی کی جانب سے وکیل لطیف کھوسہ نے کہا کہ ہماری بلے کے نشان کی واپسی کے لیے درخواست مقرر ہی نہیں ہوئی۔ اس پر چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پی ٹی آئی کی بلے کے نشان سے متعلق درخواست پر سماعت مقرر کرنے کی یقین دہائی کرائی۔یاد رہے کہ 4 جنوری کو پی ٹی ا?ئی نے ’بلے‘ کا انتخابی نشان واپس لینے کے لیے سپریم کورٹ سے رجوع کیا تھا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں