میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
نواز شریف کا چہرہ نہیں لگتا وہ وزیر اعظم بنیں گے، بلاول بھٹو

نواز شریف کا چہرہ نہیں لگتا وہ وزیر اعظم بنیں گے، بلاول بھٹو

ویب ڈیسک
بدھ, ۱۰ جنوری ۲۰۲۴

شیئر کریں

چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہاہے کہ آصف علی زرداری کے مجھ سے متعلق بیان کو غلط انداز میں لیا گیا،ان کے ساتھ کوئی اختلاف نہیں، آئندہ الیکشن میں بھی اتنی ہی گڑ بڑ ہو رہی ہے جتنی ماضی میں ہوتی رہی۔نجی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے کہاکہ نئی حکومت کا مقصد یہی ہو گا کہ مخالفین کو جیل میں ڈالنا ہے تو ملک نہیں چلے گا، سیاستدان یہی سیاست کرتے بزرگ ہو گئے، کیا آخری اننگز میں بھی یہی کریں گے؟ اداروں کو مداخلت اور سیاست نہیں کرنی چاہیے۔سابق وزیر خارجہ نے کہا کہ نواز شریف کا چہرہ تو اترا ہوا ہے ایسا نہیں لگ رہا ہے وہ وزیر اعظم بنیں گے، وہ وزیراعظم بنیں گے تو ایک مسکراہٹ تو دیتے،نواز شریف کو اندازہ ہے وہ چوتھی مرتبہ وزیر اعظم بنیں گے، ان کو یقین ہوتا تو وہ اپنی انتخابی مہم چلا رہے ہوتے۔انہوں نے کہا کہ جلسے میں سائفر لہرا کر سکیورٹی معاملات پر سمجھوتہ کیا گیا،بانی پاکستان تحریک انصاف نے قوم کو بے وقوف بنانے کی کوشش کی،ذوالفقار علی بھٹو کی راولپنڈی کی تقریر بالکل مختلف معاملہ تھا، انہوں نے تقریر کے دوران کوئی سائفر نہیں لہرایا تھا۔بلاول بھٹو زرداری نے کہاکہ بانی پاکستان تحریک انصاف کو اعتراف کرنا چاہیے کہ وہ جو کرتے رہے غلط تھا،پی ٹی آئی کے ساتھ بات چیت کا تجربہ اچھا نہیں تھا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں