میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
شریف برادران شروع سے ہی دو نمبری کے ماہر، کبھی ایک نمبر کام نہیں کیا، پرویز الٰہی

شریف برادران شروع سے ہی دو نمبری کے ماہر، کبھی ایک نمبر کام نہیں کیا، پرویز الٰہی

ویب ڈیسک
منگل, ۱۰ جنوری ۲۰۲۳

شیئر کریں

وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی نے گلشن راوی ٹی جنکشن انڈر پاس، سمن آباد موڑ انڈر پاس پراجیکٹ اور سمن آباد سٹیڈیم کا سنگ بنیاد رکھ دیا۔وزیراعلیٰ چودھری پرویز الٰہی نے منصوبوں کا سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان سچا او رکھرا لیڈر ہے۔عمران خان جیسا کھرا اور سچا لیڈر پاکستان میں نہیں ملنا۔عمران خان عوام کی بہتری اور بھلائی کے لیے ہر خطرہ مول لے رہے ہیں۔ حملے میں عمران خان کو اللہ تعالیٰ نے محفوظ رکھا۔عمران خان پر حملہ کرنے والے اور اس کے پیچھے لوگ جلد پکڑے جائیں گے۔عمران خان کے ہوتے ہوئے عوام کو کوئی فکر کی ضرورت نہیں ہے۔ہمیں علم ہے کہ عمران خان ایماندار ہے، اسی لئے لوگ عمران خان کے ساتھ ہیں۔چودھری پرویز الٰہی نے کہا کہ قائداعظم انگریزی بولتے تھے لیکن عوام ان پر اعتماد کرتے تھے اور ان کی بات سمجھتے تھے کیونکہ وہ ایماندار تھے۔عمران خان بھی قائداعظم کی طرح بڑے لیڈر اور ایماندار ہیں۔عمران خان نے پاکستان کی بہتری کے لئے قدم اٹھائے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ن لیگ آگے چل کر کہیں نظر نہیں آئے گی اورصرف ہمارے کام اور پی ٹی آئی ہی نظر آئے گی۔بے ایمان حکمرانوں کے کام میں برکت نہیں ہوتی، یہ تباہی کی طرف لے جاتے ہیں۔چودھری پرویر الٰہی نے کہا کہ شہباز شریف اور نواز شریف دو نمبر ہیں، شروع سے ہی دو نمبریاں کر رہے ہیں۔شریفوں نے قسم کھائی ہے کہ ایک نمبر کام کرنا ہی نہیں۔دوسری قسم شریفوں نے کھائی ہے کہ کہیں بھی اپنے پیسے نہیں لگانے صرف لوگوں کے لگانے ہیں، بعد میں لو گ ان سے پیسے مانگتے ہیں لیکن انہیں واپس نہیں ملتے۔شہباز شریف کو بہترین طریقے سے مانگنے کا سلیقہ آتا ہے۔شریفوں کی حکومت اب مانگت حکومت بن گئی ہے۔چودھری پرویزالٰہی نے کہا کہ لاہور میں 20 ارب روپے کے پراجیکٹس شروع کر رہے ہیں جو ایک سال میں مکمل ہو جائیں گے۔سمن آباد میں سپورٹس کمپلیکس اور کمیونٹی سینٹر بھی بنایا جائے گا۔لاہو رکے بے ہنگم پن کا خاتمہ کرنا چاہتے ہیں۔لاہور کے ماسٹر پلان میں تمام پہلوؤں کو مد نظر رکھ کر منصوبہ بندی کی گئی۔لاہور کے ماسٹر پلان پر کام 2 برس قبل پی ٹی آئی کی حکومت میں شروع ہوااور اوپن ٹینڈرنگ ہوئی ، غیر ملکی کمپنیوں نے ماسٹر پلاننگ کی – ن لیگ کا میڈیا سیل ماسٹر پلان کے خلاف پراپیگنڈہ کر رہا ہے – ماسٹر پلان کے تحت زرعی اور رہائشی اراضی کی حد بندی کی گئی ہے جس سے لاہور کی بے ہنگم گروتھ پر قابوپانے میں مدد ملے گی- انہوںنے کہا کہ سمن آباد موڑ انڈر پاس، کرکٹ سٹیڈیم اور گلشن راوی ٹی جنکشن پر 7 ارب 53 کروڑ لاگت آئے گی۔سمن آباد موڑ اور گلشن راوی ٹی جنکشن انڈر پاس بننے سے ٹریفک کی روانی میں آسانی پیدا ہوگی اور شہریو ں کو سہولت ملے گی۔سمن آباد،گلشن راوی،توحید پارک،ملتان روڈ، چوبرجی،چوک یتیم خانہ اور ملحقہ علاقوں کے لوگوں کو آمد و رفت میں آسانی ہوگی۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں