میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
بلدیہ اعلیٰ حیدرآباد، جعلی لیٹرز  کے ذریعے پوسٹنگ دینے کا انکشاف

بلدیہ اعلیٰ حیدرآباد، جعلی لیٹرز کے ذریعے پوسٹنگ دینے کا انکشاف

ویب ڈیسک
منگل, ۱۰ جنوری ۲۰۲۳

شیئر کریں

بلدیہ اعلیٰ حیدرآباد میں جعلی لیٹرز کے ذریعے پوسٹنگ دینے کا انکشاف، جوائننگ لینے والے افراد کا سروس ریکارڈ بھی مشکوک، ایچ ایم سی نے بئنک اکاؤنٹ کھولنے کیلئے لیٹر بھی جاری کردیئے، گریڈ 11 کے جونیئر کلرکوں مظہر علی اور سلمان خان کو بلدیہ اعلیٰ میں مقرر کردیا گیا، تمام مقرریاں میونسپل کمشنر کی ہدایات پر کی گئیں، ذرائع تفصیلات کے مطابق بلدیہ اعلیٰ حیدرآباد میں جعلی لیٹرز کے ذریعے لوگوں کو پوسٹ دینے کا انکشاف ہوا ہے، روزنامہ جرات کو ملنے والے دستاویزات کے مطابق 18 نومبر کو سیکریٹری بلدیات کے جاری کردہ لیٹر کے مطابق ٹاؤن کمیٹی سجاول کے گریڈ 11 مظہر علی کا تبادلہ بلدیہ اعلیٰ حیدرآباد میں کیا گیا، ڈیڑھ ماہ کے بعد مذکورہ ملازم نے 29 دسمبر کو ایڈمنسٹریٹر بلدیہ اعلیٰ کو جوائننگ رپورٹ دی تھی جس کو میونسپل کمشنر دستخط کرکے نے ایچ آر ایم کو بھیجا، ایچ آر ایم نے نوٹ شیٹ بنا کر ایڈمنسٹریٹر اور میونسپل کمشنر کو بھیجی اور میونسپل کمشنر نے ایڈمنسٹریٹر کا عہدہ خالی دکھا کر خود دستخط کرکے واپس بھیج دیا، حیرت انگیز طور پر مذکورہ ملازم کا بئنک اکاؤنٹ ہی موجود نہیں ہے اور ذرائع کے مطابق بلدیہ اعلیٰ کی جانب سے مذکورہ ملازم کا بئنک اکاؤنٹ کھولنے کیلئے لیٹر بھی جاری کیا گیا ہے، اسے طرح ڈائریکٹر ٹیکسز کی جانب سے ایک جاری کردہ آرڈر کے مطابق سلمان خان نامی گریڈ 11 کے جونیئر کلرک ٹیکس ڈیپارٹمنٹ میں جوائننگ دی گئی ہے جبکہ مذکورہ لیٹر میں کائونسل ملازم لکھا گیا ہے لیکن ملازم کس کائونسل کا ہے یہ واضع نہیں کیا گیا، ذرائع کے مطابق میونسپل کمشنر تمام تعیناتیاں میونسپل کمشنر فاخر شاکر کے احکامات پر کی جا رہی ہیں اور مختلف کائونسلز کا حوالہ دے کر مختلف افراد کو پوسٹنگ دینے کا سلسلہ جاری ہے، واضع رہے کہ بلدیہ اعلیٰ حیدرآباد میں مشکوک بھرتیوں اور تعیناتیوں سے مالی بحران کا شکار ادارے کے ملازمین میں بی چینی کی لہر ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں