کراچی میںگرین لائن بس سروس آج سے مکمل فعال کرنے کا اعلان
شیئر کریں
سینئر منیجر ایس آئی ڈی سی ایل عبدالعزیز کا کہنا ہے کہ شہر میں گرین لائن بس سروس کل سے مکمل طور پر فعال کردی جائے گی۔ کراچی کے باسیوں کے لئے اچھی خبر ہے کہ شہر میں گرین لائن بس سروس کل سے مکمل طور پر فعال کردی جائے گی، 80 بسوں کا بیڑہ کل سے مکمل طور پر فعال رہے گا۔اس حوالے سے سینئر مینیجر ایس آئی ڈی سی ایل عبدالعزیز کا کہنا تھا کہ پیر سے نئی جدید ہائبرڈ بسیں 21 کلومیٹر کے ٹریک پر آپریشنل ہوجائیں گی، بسیں تمام 21 اسٹیشنز پر اسٹاپ کریں گی، سرجانی تا نمائش بس سروس صبح 7 سے رات 10 بجے تک مسافروں کو ہر پانچ منٹ بعد بس میسر آئے گی۔عبدالعزیز نے بتایا کہ گرین لائن بسسز کا کرایہ کم سے کم 15 اور زیادہ سے زیادہ سے 55 روپے وصول کیا جائے گا، بس اسٹیشنز پر ڈیبٹ کارڈ اور موبائل والٹ سے بھی ٹکٹ خریدا جاسکے گا۔واضح رہے کہ گرین لائن بس ریپیڈ ٹرانزٹ سسٹم کا منصوبہ وفاقی حکومت کے زیر انتظام ہے، 25 دسمبر سے آزمائشی طور پر 20 بسیں صبح 8 سے دن 12 بجے تک چلائی جارہی تھی۔