میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
محکمہ ریونیوسندھ ،سب رجسٹرار دفاترنجی افراد کوٹھیکے پر دینے کا انکشاف

محکمہ ریونیوسندھ ،سب رجسٹرار دفاترنجی افراد کوٹھیکے پر دینے کا انکشاف

ویب ڈیسک
پیر, ۱۰ جنوری ۲۰۲۲

شیئر کریں

(رپورٹ :شاہنواز خاصخیلی) محکمہ روینیو سندھ کے سب رجسٹرار آفیسوں کو ٹھیکے پر نجی افراد کا دینے کا انکشاف، کراچی کی 33 سب رجسٹرار آفیسوں سمیت حیدرآباد، مٹیاری، بدین سمیت دیگر اضلاع میں بھی ماہانہ لاکھوں روپے منتھلی کے lوض آفیسز نجی افراد کے حوالے، کم سے کم آمدنی والی سب رجسٹرار آفیس 5 لاکھ سے شروع ہوتی ہے جو 30 لاکھ تک جاتی ہے، ذرائع، محکمہ روینیو کے ایک سابقہ مائکرو فلمنگ آفیسر اور اسسٹنٹ مختیارکار سسٹم سنبھالتے ہیں، تفصیلات کے مطابق محکمہ روینیو سندھ کی سب رجسٹرار آفیسز ٹھیکے پر نجی افراد کے حوالے کرنے کا انکشاف ہوا ہے، روزنامہ جرات کی تحقیقاتی رپورٹ کے مطابق کراچی میں 33 سمیت سندھ کے مختلف اضلاع میں محکمہ روینیو کی رجسٹریشن ونگ کی سب رجسٹرار آفیسز موجود ہیں جن میں رجسٹری، پاور آف اٹارنی، سب پاور اور لیز سب لیز کی جاتی ہیں، ذرائع کے مطابق کراچی کی 33 آفیسز سمیت سندھ کے مختلف اضلاع میں لاکھوں روپے ماہانہ منتھلی کے عیوض آفیسز نجی افراد کے حوالے کی گئی ہیں، ذرائع کے مطابق کم سے کم آمدنی والی سب رجسٹرار آفیس 5 لاکھ سے شروع ہوتی ہے جبکہ وہ ریٹ 30 لاکھ تک پہنچتا ہے، کراچی میں لیاقت آباد، صدر، ڈیفنس، جمشید ون اور ٹو سب سے زیادہ رقم میں ٹھیکے پر دی جاتی ہے، ذرائع کے مطابق نہ صرف کراچی پر حیدرآباد، مٹیاری، ٹنڈومحمد خان، مٹیاری، میرپورخاص اور بدین میں بھی سب رجسٹرار آفیسز ٹھیکے پر دئے گئے ہیں، ذرائع کے مطابق ایک سابقہ مائکرو فلمنگ افسر اور ایک اسسٹنٹ مختیارکار کراچی اس سارے سسٹم کو چلاتے ہیں اور تمام آفیسز کو ٹھیکے پر دینے کے تمام معاملات بھی وہی طئے کرتے ہیں، ذرائع کے مطابق آفیسز ٹھیکے پر دینے کا آغاز کراچی سے شروع ہوا جو کہ اب پوری سندھ میں پھیل رہا ہے, جرات کو ملنے والی معلومات کے مطابق سب رجسٹرار آفیسز میں روزانہ کے بنیاد پر لاکھوں روپے کی دین ہوتی ہے جو کہ منظم چین کے توسط سے کی جاتی ہے اور اس میں اہم افراد بھی شامل ہیں.


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں