ایک سال کی تاخیر،وزیر اعظم نے ہائی پاور بورڈ کا اجلاس طلب کرلیا
شیئر کریں
( رپورٹ :عقیل احمد ) ایک سال سے زیادہ وقت کے بعد وزیر اعظم عمران خان نے ہائی پاور بورڈ کا اجلاس 10 جنوری پیر کے روز ( آج ) طلب کرلیا ہے جس میں گریڈ 21 کے 40 افسران کو گریڈ 22 میں ترقی دی جائے گی ان میں پولیس کے 6 ، ڈی ایم جی کے 15 ، سیکریٹریٹ کے 6 اور باقی 12 افسران کسٹم ، اکاؤنٹس ریلوے ، فارن سروس اور پوسٹل سروس کے ہوں گے ہائی پاور بورڈ کا اجلاس 6 اپریل 2021ء کو منعقد ہونا تھا اور بار بار یہ اجلاس ملتوی ہوتا گیا اب 10 جنوری کو اجلاس بلایا گیا ہے جس کی صدارت وزیر اعظم کریں گے اجلاس میں سینارٹی کے لحاظ سے سینارٹی لسٹ کے مطابق پولیس سروس کے 6 افسران آفتاب پٹھان ، محمود مسعود ، معظم جاہ انصاری ، محسن بٹ ، انعام غنی اور صلاح الدین محسود کو گریڈ 22 میں ترقی ملنے کے امکانات ہیں جبکہ ڈی ایم جی افسران کی سینارٹی لسٹ کے مطابق پہلے 15 افسران میں محمد مصباح ، احمد حنیف اورکزئی ، شمس الدین سومرو ، یوسف خان ، محسن مشتاق چاندنہ ، اعجاز احمد خان ، ہارون احمد خان ، ظفر نصر اللہ خان ، ظفر اقبال ، راشد منصور ، مس آمنہ عمران خان ، ساجد صدیق ، سید توقیر حسین شاہ ، عصمت طاہرہ اور خاقان بابر شامل ہیں جنہیں گریڈ 22 میں ترقی ملنے کا امکان ہے۔