میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
ویکسین جلد حاصل کرلینگے ،ڈاکٹر فیصل سلطان

ویکسین جلد حاصل کرلینگے ،ڈاکٹر فیصل سلطان

ویب ڈیسک
اتوار, ۱۰ جنوری ۲۰۲۱

شیئر کریں

وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل نے کہا ہے کہ کوویکس کی جانب سے کی جانے والی پیش رفت سے آگاہ ہیں، جلد ویکسین حاصل کرلینگے ۔ ایک انٹرویومیں انہوں نے کہا کہ وہ کوویکس کی جانب سے کی جانے والی پیش رفت سے آگاہ ہیں۔انہوں نے بتایا کہ ایک بڑی آبادی والے ملک ہونے کی حیثیت سے ہم سمجھتے ہیں کہ ہم جلد ویکسین حاصل کرلیں گے ، مزید یہ کہ ہم آبادی کے بڑے حصے کو ویکسین دینے کے لیے دوطرفہ معاہدے بھی کر رہے ہیں۔واضح رہے کہ کوویکس ایک بین الاقوامی اتحاد ہے جس نے تقریباً 190 ممالک کی 20 فیصد آبادی کو فری ویکسین کی فراہمی کا عزم کیا ہے اور ان ممالک میں پاکستان بھی شامل ہے لہٰذا یہ امید کی جارہی ہے کہ ملک 2021 کی پہلی سہ ماہی کے آخر یا دوسری سہ ماہی کے آغاز کے فوری بعد تک پہلی کھیپ حاصل کرلے گا۔ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہا کہ پاکستان میں ویکسینینش کا عمل 3 مراحل میں تقسیم کیا گیا ہے جس میں ہیلتھ پروفیشنلز اور 65 سال سے زائد عمر کے افراد کو ترجیح دی جائے گی، جس کے بعد 60 سے 65 سال کی عمر کے افراد سمیت دیگر ہیلتھ کیئر ورکرز شامل ہوں گے ، دوسرے مرحلے میں ویکسین دی جانے والے لوگوں کی تعداد تقریباً 70 لاکھ ہوگی،باقی رہ جانے والے افراد کو تیسرے مرحلے میں ویکسین دی جائے گی جسے رواں سال کے نومبر تک مکمل کرلیا جائے گا۔معاون خصوصی کا کہنا تھا کہ حکومت کا ہدف ہے کہ ہرڈ امیونٹی حاصل کرنے کے لیے ملک کی آبادی کے 7 کروڑ لوگوں کو ویکسین دی جائے ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں