میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
اس نمائش کا انعقاد انتہائی خوش آئند ہے‘عقیل کریم ڈھیڈی

اس نمائش کا انعقاد انتہائی خوش آئند ہے‘عقیل کریم ڈھیڈی

منتظم
منگل, ۱۰ جنوری ۲۰۱۷

شیئر کریں

کراچی شہر میں ایسی سرگرمیاں وقت کا تقاضا ہے‘محسن شیخانی
پراپرٹی کا مستقبل تابناک ہے‘ ذیشان علی خان
کراچی( رپورٹ/ خالد شکیل) زمین ڈاٹ کام پراپرٹی ایکسپو کراچی میں کامیابی سے اختتام پذیر ہوگیا۔ ایکسپو کے دوسرے اور آخری روز کے مہمان خصوصی آباد کے چیئرمین محسن شیخانی تھے جنہیں زمین ڈاٹ کام کے سی ای او ذیشان علی خان نے ایکسپو سینٹر کراچی کے ہال نمبر 4 اور 5 میں جاری نمائش کے 75 سے زائد اسٹالز کا دورہ کروایا۔ محسن شیخانی نے کہا کہ کراچی شہر میں ایسی سرگرمیاں وقت کا تقاضا ہے تاکہ شہر میں کاروباری سرگرمیاں مزید بہتر ہوسکیں۔ اس ایکسپو کے پہلے روز کے مہمان خصوصی معروف کاروباری شخصیت عقیل کریم ڈھیڈی تھے۔ انہوں نے زمین ڈاٹ کام کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ زمین ڈاٹ کام کی جانب سے اس نمائش کا انعقاد انتہائی خوش آئند ہے اور امید ہے کہ مستقبل میں اس سے بھی بڑی نمائش کا انعقاد ہوگا۔ زمین ڈاٹ کام کے سی ای او ذیشان علی خان نے کہا کہ ہم اہلیان کراچی کے مشکور ہیں جنہوں نے اس بڑی تعداد میں شرکت کرکے ہمارے حوصلوں کا جلابخشی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ اس سال کی پہلی نمائش ہے اور ہم مستقبل میں اس سے بھی بڑی نمائشوں کا انعقاد کرتے رہیں گے۔ ہم نے گزشتہ سال پانچ بڑی ایکسپوز کا انعقاد کیا تھا جبکہ کراچی کی یہ ایکسپو ان سب سے زیادہ کامیاب ایکسپو ہے‘ جس میں دو روز میں 85 ہزار سے زائد افراد نے شرکت کرکے ایک مثال قائم کردی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ عوام الناس کی اس بڑی تعداد میں شرکت سے یہ بات واضح ہے کہ کراچی کی صورتحال میں بہتری سے عوام اور سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال ہوا ہے اور اب کراچی میں ایک مرتبہ پھر سے بڑے پراجیکٹس اور سرمایہ کاری شروع ہوچکی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ عوام الناس کی اس بڑی تعداد میں شرکت سے ہمیں یہ یقین ہے کہ شہر میں پراپرٹی کا مستقبل تابناک ہے۔ کراچی ایکسپو میں عوام الناس کی دلچسپی کے لئے فوڈ کورٹ کے علاوہ بچوں کے لئے جھولے وغیرہ بھی موجود تھے۔ ایکسپو کے آخری روز بذریعہ قرعہ اندازی شرکاءمیں انعامات بھی تقسیم کئے گئے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں