میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
وائس چانسلر جامعہ کراچی پر بوجھ بن گئے شاہ خرچیاں حد سے تجاوز

وائس چانسلر جامعہ کراچی پر بوجھ بن گئے شاہ خرچیاں حد سے تجاوز

ویب ڈیسک
هفته, ۹ دسمبر ۲۰۲۳

شیئر کریں

وائس چانسلر جامعہ کراچی پر بوجھ بن گئے شاہ خرچیاں حد سے تجاوز کرگئی, جامعہ کے خسارے میں ہونے کے باوجود بیرون ملک سیاحتی دورے پر جانے کیلیئے بضد,نگراں وزیر اعلی نے این او سی دینے سے انکار کردیا۔ تفصیلات کے مطابق جامعہ کراچی کے وائس چانسلر ڈاکٹر خالد عراقی نے بیرون ملک دوروں پر جانے کو اپنی انا کا مسئلہ بنا لیا ھے نگراں وزیر اعلی جسٹس (ر) مقبول باقر نے جامعہ کراچی کے مالی خسارے کو مد نظر رکھتے ھوئے وائس چانسلر خالد عراقی کو سرکاری خرچے پر چین اور جرمن کے سیاحتی دورے پر جانے کی این او سی دینے سے انکار کرتے ہوئے سمری مسترد کردی تھی۔ ذرائع کے مطابق نگراں وزیر اعلیٰ نے موقف اختیار کیا تھا کہ جامعہ کراچی پہلے ہی خسارے میں ہے ایسے میں ساٹھ لاکھ روپے کی خطیر رقم شاہ خرچی ہے ۔ تاہم ذرائع کا کہنا ہے کہ خالد عراقی نے مبینہ طور پر نگراں وزیراعلیٰ کے احکامات کو رد کرتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ نگراں وزیر اعلی انتقامی کاروائی کررہے ہیں۔ میں نے مقبول باقرکے ایک قریبی رشتے دار کو ملازمت سے نکالا تھا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ خالد عراقی نے چین اور جرمن کے دورے کی اجازت نہ دینے کو اپنی انا کا مسئلہ بنالیا ہے اور چین و عراق جانے کا فیصلہ بھی کرلیاہے ۔ذرائع کا کہناہے کہ خالد عراقی جامعہ کراچی کے وائس چانسلر کے عہدے پر جبری طور پر براجمان ہیں جن کی وجہ سے جامعہ کراچی مسلسل خسارے سے دوچار ہیں اور مذکورہ دورہ انکا ذاتی دورہ ہے ۔موصوف اس سے قبل بھی اس قسم کے دورے کرچکے ہیں جبکہ کہا جاتاہے کہ خالد عراقی مبینہ طور پر ایک نااہل افسر ہیں جنہوں نے جامعہ کے طلبہ و طالبات پر فیسوں کی مد میں پچیس فیصد اضافہ بھی کردیا ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں