سندھ حکومت کی کارروائی، چیئرمین سندھ ٹیکسٹ بک بورڈ آغا سہیل معطل
شیئر کریں
(رپورٹ :شاہنواز خاصخیلی) سندھ حکومت نے چیئرمین سندھ ٹیکسٹ بک بورڈ آغا سہیل کو معطل کردیا، آغا سہیل کو بدانتظامی، قواعد و ضوابط کی خلاف ورزی اور نااہلی پر ہٹایا گیا، سیکریٹری بورڈ کو پہلے ہی عہدے سے فارغ کردیا گیا تھا، اختر حسین بگٹی کو چیئرمین کی اضافی چارج سونپ دی گئی، تفصیلات کے مطابق چیئرمین سندھ ٹیکسٹ بک بورڈ آغا سہیل کو معطل کردیا گیا ہے، آغا سہیل نے تبادلے سے قبل کتابوں کی چھپائی و خریداری کی مد میں کروڑوں روپے کا ٹیکہ لگانے کیلئے قواعد و ضوابط کے خلاف دو ارب سے زائد رقم کا ٹینڈر جاری کیا تھا جس کی روزنامہ جرات نے نشاہدہی بھی کی تھی، سندھ حکومت نے آغا سہیل کو بدانتظامی، نااہلی اور قواعد و ضوابط کی خلاف ورزی کے الزامات میں معطل کرتے ہوئے ہیڈکوارٹر میں رپورٹ کرنے کا نوٹیفکیشن نکال دیا ہے، سندھ حکومت نے گریڈ 20 کے افسر ڈائریکٹر جنرل صوبائی محتسب اختر حسین بگٹی کو چیئرمین سندھ ٹیکسٹ بک بورڈ جامشورو کی اضافی چارج سونپ دی ہے، سیکریٹری سندھ ٹیکسٹ بک بورڈ کو پہلے ہی عھدے دے ہٹا دیا گیا تھا، واضع رہے کہ آغا سہیل پر کتابوں کی چھپائی میں کروڑوں روپے کی کرپشن کے سنگین الزامات کا سامنا ہے اور اسے تیسرے بار چیئرمین مقرر کیا گیا تھا.