میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
شہباز شریف ہتک عزت کیس میں حق دفاع ختم کرنے کے خلاف عمران خان کی اپیل مسترد

شہباز شریف ہتک عزت کیس میں حق دفاع ختم کرنے کے خلاف عمران خان کی اپیل مسترد

جرات ڈیسک
جمعه, ۹ دسمبر ۲۰۲۲

شیئر کریں

لاہور ہائی کورٹ نے چیئرمین پی ٹی آئی وسابق وزیرِ اعظم عمران خان کی ہتکِ عزت کے دعوے میں دفاع کا حق ختم کرنے کے خلاف اپیل خارج کر دی۔ لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس چودھری محمد اقبال نے عمران خان کی اپیل پر فیصلہ سنایا جس میں ٹرائل کورٹ کے عمران خان کے دفاع کا حق ختم کرنے کے فیصلے کو چیلنج کیا گیا۔ ہائیکورٹ نے ماتحت عدالت کا عمران خان کا حق دفاع ختم کرنے فیصلہ درست قرار دے دیا۔ دورانِ سماعت عمران خان کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ شہباز شریف نے عمران خان کے خلاف ہتکِ عزت کا دعوی کر رکھا ہے۔ عمران خان کے وکیل نے موقف اپنایا کہ عمران خان نے شہباز شریف کے سوالات پر اعتراضات اٹھائے جو ماتحت عدالت نے مسترد کیے۔ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے وکیل نے اپنے موقف میں یہ بھی کہا کہ ٹرائل کورٹ نے سوالات کے جوابات نہ دینے پر عمران خان کا دفاع کا حق ختم کیا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں