میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
محکمہ بلدیات ،سابق بلدیاتی نمائندوں کاگاڑیاں واپس کرنے سے انکار

محکمہ بلدیات ،سابق بلدیاتی نمائندوں کاگاڑیاں واپس کرنے سے انکار

ویب ڈیسک
جمعرات, ۹ دسمبر ۲۰۲۱

شیئر کریں

محکمہ بلدیات سندھ پیپلز پارٹی کے سابق بلدیاتی نمائندوں سے سینکڑوں گاڑیاں واپس لینے میں ناکام ہوگیا، عوامی خدمت کے دعویدار سابق بلدیاتی نمائندے غیر قانونی طور پر سوا سال سے سرکاری گاڑیاں استعمال کررہے ہیں، 5 دن میں گاڑیاں واپس نہ کرنے والے سیاستدانوں کے ایف آئی آر درج کرنے کی سفارش کردی گئی ہے۔ جرأت کی خصوصی رپورٹ کے مطابق سندھ میں سال 2016 میں بلدیاتی انتخابات کے انعقاد کے بعد منتخب بلدیاتی نمائندوں نے محکمہ بلدیات سے سرکاری گاڑیاں وصول کیں، بلدیاتی اداروں کی مدت اگست 2020 میں ختم ہونے کے بعد منتخب بلدیاتی نمائندوں کو سرکاری گاڑیاں محکمے کے حوالے کردینی چاہیے تھیں، لیکن سابق بلدیاتی نمائندوں نے گاڑیاں واپس کرنے سے انکار کردیا، جس کا لوکل گورنمٹ (بورڈ ) نے 2 اگست 2020 کو ایک لیٹر جاری کرکے سابق بلدیاتی نمائندوں کو واضح طور پر ہدایت کی کہ ان کی مدت ختم ہوگئی ہے اور وہ سرکاری گاڑیاں غیرقانونی طور پر استعمال کررہے ہیں اس لیے گاڑیاں محکمے کو واپس کی جائیں۔ محکمہ بلدیات سندھ کے لیٹر کے باوجود کئی بلدیاتی نمائندوں نے سرکاری گاڑیاں واپس نہیں کی اور ایک سال 3 ماہ سے سرکاری گاڑیاں غیرقانونی طور پر استعمال کررہے ہیں ، لوکل گورنمنٹ بورڈ نے گاڑیاں واپس نہ کرنے والے سابق بلدیاتی نمائندوں کے خلاف قانونی کارروائی کا فیصلہ کرلیا ہے، سندھ بھر کے ڈویژن کے ایڈمنسٹریٹرز اور کونسلز کے چیف ایگزیکٹوز کو ہدایت جاری کی گئی ہے کہ 5دن میں گاڑیاں واپس نہ کرنے والے سابق بلدیاتی نمائندوں کے خلاف ایف آئی آرز درج کرکے رپورٹ پیش کی جائے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں