میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
ناظم جوکھیو قتل کیس میں ملوث ملزمان ملک سے فرار،عدالت کا اظہار برہمی

ناظم جوکھیو قتل کیس میں ملوث ملزمان ملک سے فرار،عدالت کا اظہار برہمی

ویب ڈیسک
جمعرات, ۹ دسمبر ۲۰۲۱

شیئر کریں

(رپورٹ: مظفر حسین عسکری) ناظم جوکھیو قتل کیس میں ملوث ایم این اے جام عبدالکریم اور وڈیرا نیاز سالار ملک سے باہر جانے میں کامیاب تفتیشی آفیسر کا عدالت میں بے بسی کا اظہار، عدالت کا اظہار برہمی حتمی چالان پیش کرنے کا حکم۔ تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ کورٹ ملیر کی عدالت میں گزشتہ ماہ قتل ہونے والے ناظم جوکھیو کے قتل کے تفتیشی آفیسر سب انسپکٹر انور نے عدالت میں پیش ہوکر بتایا کہ جس ڈنڈے سے مقتول ناظم جوکھیو کو بے دردی سے مارکر قتل کیا گیا تھا اس ڈنڈے پر لگا خون مقتول کے جسم سے نکلنے والے خون سے مشابہت کرتا ہے جسے ملزمان سے برآمد کیا گیا ہے، تفتیشی آفیسر نے بتایا کہ مقدمہ میں نامزد پیپلز پارٹی کے رکن قومی اسمبلی جام عبدالکریم اور گوٹھ سالار کا وڈیرا نیاز سالار ملک سے باہر جانے میں کامیاب ہوگئے ہیں۔ مقتول کے ورثاء کی جانب سے معاف کیے جانے کا اسے علم نہیں ہے جس پر عدالت نے نامزد ملزمان کے ملک سے فرار ہونے پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے تفتیشی آفیسر کو مقدمہ میں ملوث ملزمان کے خلاف حتمی چالان پیش کرنے کا حکم دیا ہے، استغاثہ کے مطابق مقتول ناظم جوکھیو کو شکار پر پابندی کے باوجود غیر ممالک سے تعلق رکھنے والے شکاریوں کی ویڈیو موبائل پر اپ لوڈ کرنے کے جرم میں اغواء کرکے جام ہائوس کے جام ویئر لے جاکر تشدد کرکے قتل کردیا تھا جس پر ایم این اے جام عبدالکریم ایم پی اے جام اویس وڈیرے نیاز سالار سمیت 10 سے زائد ملزمان کے خلاف مقدمہ درج ہے، ایم پی اے جام اویس سمیت 6 ملزمان جیل میں قید ہیں، جبکہ جام عبدالکریم اور وڈیرے نیاز سالار نے عدالت سے عبوری ضمانت حاصل کر رکھی ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں