میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
یوم شہدائ، متحدہ لندن کی جانب سے بینرزآویزاں نائن زیروکے اطراف سیکیورٹی سخت

یوم شہدائ، متحدہ لندن کی جانب سے بینرزآویزاں نائن زیروکے اطراف سیکیورٹی سخت

ویب ڈیسک
جمعرات, ۹ دسمبر ۲۰۲۱

شیئر کریں

(رپورٹ: شعیب مختار) متحدہ قومی موومنٹ کے یوم شہداء کے موقع پر نائن زیرو اور اطراف کے علاقوں کی سیکورٹی سخت کر دی گئی، متحدہ لندن کی جانب سے مختلف شاہراہوں پر بینرز آویزاں کرنے اور کارکنان کو مکا چوک پہنچنے کی ہدایات دینے پر حساس ادارے متحرک ہو گئے، لال قلعہ گراؤنڈ کو مسمارکرنے پر احتجاج سامنے آ نے کے پیشِ نظر سیکورٹی اہلکاروں کی جانب سے مورچے سنبھال لیے گئے۔تفصیلات کے مطابق متحدہ قومی موومنٹ کے یوم شہداء کے موقع پر متحدہ لندن کی جانب سے خصوصی پوسٹر جاری کر دیا گیا ہے۔ اس ضمن میں کراچی سمیت حیدر آباد میں بھی بینرز آویزاں کیے گئے ہیں، جبکہ بانی متحدہ کے دستخط شدہ ایک خط بھی سوشل میڈیا پر زیر گردش ہے جس میں ”چلو چلو مکا چوک چلو” کے نعرے درج ہیں متحدہ لندن کی جانب سے آ ج لال قلعہ گراؤنڈ کو رات کی تاریکی میں مسمار کیے جانے پر احتجاج ریکارڈ کروانے کی منصوبہ بندی بھی کی گئی ہے جس سے متعلق آ گاہ ہوتے ہی شہر میں امن و امان کی صورتحال برقراررکھنے کے لیے حساس اداروں کی جانب سے عزیز آباد کے مختلف علاقوں کی سیکورٹی سخت کر دی گئی ہے، کسی بھی شخص کو متحدہ لندن اور بانی متحدہ کے حق میں نعرے بازی کرنے پر نہ صرف فوری طور پر گرفتار کیا جائے گا بلکہ ملک دشمن سرگرمیوں کا حصہ قرار دیتے ہوئے اس کیخلاف دہشتگردی کی دفعات کے تحت مقدمات درج کیے جائیں گے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں