بغیر سیاسی جماعتوں کے ضمنی الیکشن جعلی ہونگے ، نیئربخاری
ویب ڈیسک
بدھ, ۹ دسمبر ۲۰۲۰
شیئر کریں
پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی)کے رہنما نیئر بخاری نے کہاہے کہ بغیرسیاسی جماعتوں کے ضمنی الیکشن جعلی ہوں گے ۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سٹیرنگ کمیٹی میں استعفے جمع کرانے کا وقت طے ہو گا، بغیر سیاسی جماعتوں کے ضمنی الیکشن جعلی ہوں گے ، پی ڈی ایم کے اجتماعی فیصلوں کے پابند ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کے رویے سے لگتاہے کہ مذاکرات نہیں چاہتے ، حکومتی عہدے داروں کا لہجہ ایسا ہے جو لیبر رہنما بھی نہیں اپناتے ۔انہوں نے کہا کہ استعفے دینے کا آپشن آخری ہے ۔