میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
حیدرآباد پام رائل ریزیڈنسی کیخلاف درخواست داخل

حیدرآباد پام رائل ریزیڈنسی کیخلاف درخواست داخل

ویب ڈیسک
بدھ, ۹ دسمبر ۲۰۲۰

شیئر کریں

سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی میں پام رائل ریزیڈنسی (پام 5) کے خلاف درخواست داخل، ایس بی سی اے نے معاملے کو حل کرنے کیلئے ایچ ڈی اے کو لیٹر لکھ دیا، پام رائل ریزیڈنسی، مدر ولیج سرکاری و دیگر اسکمیں نجی سروے نمبروں پر غیرقانونی طور شروع کی گئیں، الزام، تمام الزامات بے بنیاد ہیں، درخواست میں دیے جانے والے بیشتر سروے نمبر اسکیم میں موجود ہی نہیں ہیں،عبداللہ میمن، تفصیلات کے مطابق حیدرآباد کی میگا اسکیم پام کے پراجیکٹ نمبر 5 پام رائل ریزیڈنسی و دیگر اسکیموں کے خلاف سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی میں درخواست داخل کی گئی، روزنامہ جرأت کو ملنے والی دستاویزات کے مطابق غلام حسین میمن، شاکر شاہ اور سید محمود شاہ نے سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی حیدرآباد میں درخواست داخل کراتے ہوئے موقف اختیار کیا ہے کہ قاسم آباد کی دیھ شاہ بخاری کی 50 سروے نمبر انہیں الاٹ ہیں، جبکہ سروے نمبر 117،328 اور 414 سرکاری ہے، ان کی بغیر اجازت سے غیرقانونی طور پر مذکورہ زرعی زمین اور سرکاری زمین پر پام رائل ریزیڈنسی (پام 5) ،مدر ولیج و دیگر رہائشی اسکیمیں شروع کی گئیں ہیں جنہیں رد کیا جائے۔ درخواست ملنے کے بعد سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی نے معاملے کو واضح کرنے کیلئے حیدرآباد ڈیولپمنٹ اتھارٹی کو لیٹر لکھ دیا، لیکن ہفتہ گزرنے کے باوجود ایچ ڈی اے معاملے کو نمٹا نہ سکی۔ دوسری جانب رابطہ کرنے پر پام کے ڈائریکٹر عبداللہ میمن نے روزنامہ جرأت کو بتایا کہ تمام الزامات بے بنیاد ہیں،درخواست میں دیے جانے والے بیشتر نمبر اسکیم میں موجود ہی نہیں ہیں، ان کی اسکیم کی زمین کو اسسٹنٹ کمشنر اور مختیارکار قاسم آباد نے دو بار تصدیق کیا ہے،جبکہ ایس بی سی اے نے بھی تصدیق کروائی ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں