میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
قاسم آباد بلڈر مافیا سینکڑوں ایکڑ سرکاری زمینوں پر قابض ہوگیا

قاسم آباد بلڈر مافیا سینکڑوں ایکڑ سرکاری زمینوں پر قابض ہوگیا

ویب ڈیسک
بدھ, ۹ دسمبر ۲۰۲۰

شیئر کریں

(رپورٹ :شاہنواز خاصخیلی) قاسم آباد میں سرکاری زمینوں پر قبضوں کا میگا اسکینڈل، بلڈر مافیا سینکڑوں ایکڑ سرکاری زمین پر قابض، ہٹری بائے پاس پر 15 سے زائد ایکڑ کی غیرقانونی لیز کرکے ہائوسنگ اسکیم میں شامل کیا گیا، تپہ شاہ بخاری میں محکمہ ایری گیشن کی 28 ایکڑ زمین بھی بلڈر مافیا نے ہڑپ کرلی۔جرات کو ملنے والے دستاویزات کے مطابق ہٹڑی بائے پاس پر ایک بہت بڑی ہائوسنگ اسکیم میں 15 ایکڑ سے زائد سرکاری زمین شامل کردی گئی۔دستاویزات کے مطابق 15 ایکڑ سے زائد سرکاری زمین کی 2012 میں غیرقانونی لیز کی گئی، جبکہ لیز کا طریقہ کار مکمل طور غلط تھا، بلڈر مافیا نے تیز رفتاری کے ساتھ اسکیم کو بڑھاتے ہوئے سرکاری زمین بھی اسکیم میں شامل کرلی، اس رپورٹ کے بعد مطلوبہ اسکیم کا لے آئوٹ پلان اور این او سیز رد کردی گئیں، لیکن دوبارہ بھاری رشوت کے عوض معاملے کو دبا کر این او سیز کو بحال کیا گیا۔ ذرائع کے مطابق اعلیٰ سطح پر ہٹڑی بائے پاس پر سرکاری زمین پر قبضے پر اعلیٰ سطحی افسران نے اقدامات اٹھانے کا فیصلہ کرلیا ہے اور اس سلسلے میں جلد کارروائی کی جائیگی۔ دوسری جانب دیہی حیدرآباد کے تپہ شاہ بخاری میں محکمہ ایری گیشن کی 28 ایکڑ زمین کے محکمہ ریونیو کی ملی بھگت سے جعلی دستاویزات بنا کر فرضی نامون سے بیچا گیا اور اس 28 ایکڑ پر مختلف بلڈرز کی اسکیمیں جاری ہیں، بلڈر مافیا نے کینال کی زمین پر قبضہ کرکے اسے اسکیموں میں شامل کرلیا ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں