میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
پی ڈی ایم لاہور جلسے پر ممکنہ دہشت گرد حملے کا خدشہ

پی ڈی ایم لاہور جلسے پر ممکنہ دہشت گرد حملے کا خدشہ

ویب ڈیسک
بدھ, ۹ دسمبر ۲۰۲۰

شیئر کریں

پولیس نے تھریٹ الرٹ جاری کرتے ہوئے خبردار کر دیا ہے کہ پاکستان ڈیموکریٹ موومنٹ کے لاہور جلسے میں دہشت گردی ہو سکتی ہے۔تفصیلات کے مطابق پولیس نے پی ڈی ایم کے لاہور جلسے پر ممکنہ دہشت گرد حملے کا خدشہ ظاہر کر دیا ہے، الرٹ میں کہا گیا ہے کہ مریم نواز سمیت دیگر قیادت کو نشانہ بنایا جا سکتا ہے۔پولیس نے سیاسی لیڈر شپ کو بھی ممکنہ حملے کے خطرے سے آگاہ کر دیا ہے، تھریٹ الرٹ میں پی ڈی ایم قیادت سے جلسہ منسوح کرنے کی درخواست کی گئی تھی، تاہم جلسہ منسوخ نہ کرنے پر مریم نواز اور دیگر کو حفاظتی ہدایات جاری کر دی گئیں۔تھریٹ الرٹ میں کہا گیا ہے کہ دوران سفر سیاسی قیادت بلٹ پروف گاڑی کا استعمال کریں، گاڑی کے سن روف سے ہرگز باہر نہ نکلیں، دوران جلسہ لاؤڈ اسپیکر کے استعمال سے گریز کیا جائے۔تھریٹ الرٹ میں کرونا کے پیش نظر حکومتی ایس او پیز پر عمل کرنے کی ہدایت بھی کی گئی ہے، الرٹ کے مطابق سیاسی قائدین سمیت جلسہ گاہ کی سیکورٹی بھی بڑھائی جائے گی۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں