تحریک انصاف ، بی این پی (مینگل) میں 12 دسمبر کومذاکرات پر اتفاق
شیئر کریں
پاکستان تحریک انصاف اور بلوچستان نیشنل پارٹی (مینگل) کے درمیان 12 دسمبر کو اسلام آباد میں مذاکرات پر اتفاق ہو گیا ہے ۔ حکمران جماعت کی نمائندگی جہانگیرترین کریں گے بی این پی (مینگل) کے سربراہ سردار اختر مینگل دیگر رہنمائوں کے ہمراہ بلوچستان کے معاملات پر حکومتی جماعت سے حتمی بات چیت کریں گے ۔رپورٹ کے مطابق سردار اختر مینگل کے تحفظات دور کرنے کے لیے جہانگیر ترین نے سربراہ بی این پی ( مینگل) سے رابطہ کیا تھا اور انہیں بات چیت کی دعوت دی۔ حکومت سردار اختر مینگل صاف شکایات دور کرنے کے لیے تیار ہو گئی ہے ۔ حکومت کی طرف سے 12 دسمبر سے قبل بلوچستان کے بعض مسائل کے حل کے لیے بحالی اعتماد کے اقدامات کا اعلان متوقع ہے ۔12 دسمبر کو بی این پی اور حکمران جماعت کے درماین اہم امور پر بات چیت ہوگی ۔حکمران تحاد میں شمولیت کے معاہدہ اور لاپتہ افراد کے مسئلہ پر قانون سازی کا جائزہ لیا جائے گا۔