میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
پیپلز پارٹی قیادت احتساب کے شکنجے میں،نیب نے بلاول بھٹو کو بھی طلب کر لیا

پیپلز پارٹی قیادت احتساب کے شکنجے میں،نیب نے بلاول بھٹو کو بھی طلب کر لیا

ویب ڈیسک
اتوار, ۹ دسمبر ۲۰۱۸

شیئر کریں

نیب نے آصف زرداری اور فریال تالپور کی پیشیوں کے بعد بلاول بھٹو زرداری کو بھی طلب کر لیا۔ چیئرمین پیپلز پارٹی کو جمعرات کے روز نیب اسلام آباد میں پیش ہونے کا نوٹس مل گیا۔ طلبی 1989ء میں قائم کمپنی میں شراکت دار کے طور پر ہوئی۔چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو کو پاک لین کمپنی میں شیئر ہولڈر کی حیثیت میں طلب کیا گیا ہے ۔ پارٹی ذرائع کے مطابق کمپنی 1989ء میں بنی جب بلاول بھٹو زرداری ایک سال کے تھے ۔ذرائع کے مطابق بلاول بھٹو زرداری نیب کے سامنے حاضر نہیں ہوں گے ، ان کی جگہ فاروق ایچ نائیک کے بطور وکیل پیش ہونے کا امکان ہے ۔ فاروق ایچ نائیک نے نیب نوٹس موصول ہونے کی تصدیق کی ہے ۔واضح رہے کہ نیب نے اسی مقدمے کی تحقیقات کے سلسلے میں ایک الگ نوٹس کے ذریعے پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری کو بھی طلب کررکھا ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں