لندن میں تمام مذاہب کو ہر قسم کی آزادی ہے‘ صادق خان
منتظم
هفته, ۹ دسمبر ۲۰۱۷
شیئر کریں
کراچی (این این آئی) میئر لندن صادق خان نے کہا ہے کہ مجھے پاکستا ن سے اپنے تعلق پر فخر ہے۔پاکستانیوں کے لیے لندن میں تجارت اور تعلیم کے دروازے کھلے ہیں، لندن میں تمام مذاہب کو ہر قسم کی آزادی ہے۔ان خیالات کا اظہارجمعہ کو مزار قائد اعظم محمدعلی جناح کے مزار پر حاضری کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ میئر لندن کی مزار قائد آمد پر پاک بحریہ کے افسران نے ان کا پرتپاک استقبال کیا۔ صادق خان نے مزار قائد پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی کی۔اس موقع پر صادق خان نے کہا کہ پاکستان میں مہمان نوازی پر بے حد خوش ہوں، ہمیں آئندہ کے 70 سال پر کام کرنے کی ضرورت ہے، پاکستان اور برطانیہ کے تعلقات تاریخی ہیں۔