میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
اپوزیشن اتحاد کا 27ویں ترمیم کیخلاف ملک گیر تحریک کا اعلان

اپوزیشن اتحاد کا 27ویں ترمیم کیخلاف ملک گیر تحریک کا اعلان

ویب ڈیسک
اتوار, ۹ نومبر ۲۰۲۵

شیئر کریں

تحریک چلانے کا اعلان سربراہ اپوزیشن اتحاد محمود اچکزئی اور علامہ راجا ناصر عباس نے کیا، قوم 27ویں آئینی ترمیم کے خلاف اٹھ کھڑی ہو، محمود خان اچکزئی نے تمام اسٹیک ہولڈرز کو خط لکھنے کا فیصلہ
آئین ریاست اور باسیوں میںعمرانی معاہدہ ہوتا ہے، مجھ سے آئین کے تحفظ کا پانچ بار حلف لیا گیا ، ہم بتائیں گے کہ آئین بالادست، پارلیمنٹ طاقت کا سرچشمہ ہوگی، تحریک کے سوا کوئی چارہ نہیں

اپوزیشن اتحاد نے مجوزہ 27 ویں آئینی ترمیم کے خلاف ملک گیر تحریک چلانے کا اعلان کر دیا۔تحریک چلانے کا اعلان سربراہ اپوزیشن اتحاد محمود اچکزئی اور علامہ راجا ناصر عباس نے کیا۔علامہ ناصر عباس کا کہنا ہے کہ قوم 27ویں آئینی ترمیم کے خلاف اٹھ کھڑی ہو۔سربراہ اپوزیشن اتحاد محمود خان اچکزئی نے کہا کہ آئین ریاست اور باسیوں کے درمیان عمرانی معاہدہ ہوتا ہے، مجھ سے آئین کے تحفظ کا پانچ بار حلف لیا گیا ہے، عوام بھی پوچھتے رہے کہ کب تحریک کی ابتدا ہونی ہے، جس طرح یہ آئین کی بنیادوں کو ہلا رہے ہیں تحریک کے سوا کوئی چارہ نہیں۔محمود اچکزئی نے کہا کہ کل رات سے ہماری ملک گیر تحریک شروع ہو جائے گی، ہمارا کل رات سے ایک ہی نعرہ ہوگا جمہوریت زندہ باد آمریت مردہ باد، ہمارا تیسرا نعرہ قیدیوں کی رہائی سے متعلق ہوگا، ہم بتائیں گے کہ پاکستان کے عوام جو چاہیں گے وہی فیصلہ ہوگا، ہم بتائیں گے کہ آئین بالادست، پارلیمنٹ طاقت کا سرچشمہ ہوگی۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں