اسرائیلی فوج کے ہاتھوں فلسطینی خواتین کی بے حرمتی
شیئر کریں
مقبوضہ مغربی کنارے میں فلسطینیوں کے لیے زندہ رہنا مشکل بنادیاگیا۔ اسرائیلی فوج کیہاتھوں کہیں لڑکیوں کے حجاب اتارنے کہیں غیر اخلاقی طریقے سے تلاشی کے مناظر۔ کمسن قیدی کا گھر بھی تباہ کردیاگیا۔مزید 65 فلسطینی گرفتار کرلئے گئے۔سات اکتوبر سے اب تک ڈیڑھ سو سے زائد فلسطینی شہید کردیے گئیادھر غزہ پر تینتیس روز سے اسرائیل کی وحشیانہ بمباری جاری ہے۔ خان یونس اور نصیرت پناہ گزین کیمپ پر پھر بمباری کی گئی چوبیس گھنٹوں میں مزید 241 جانیں لے لیں۔شہدا کی تعداد گیارہ ہزار سے بڑھ گئی۔ صیہونیت نے چار ہزار تین سو چوبیس ننھی کلیاں بھی کچل ڈالیں۔ مسلسل بمباری سے غزہ میں انفرااسٹرکچر تباہ ہوگیا ہے ۔ پینتیس ہزار مکمل تباہ شدہ آشیانوں سمیت دو لاکھ سے زائد گھروں کو نقصان۔ 258 تعلیمی مراکز۔ 57 ایمبولینسوں اور 167مساجد کو نشانہ بنایا۔ادھراسرائیلی دہشت گردی کے جواب میں حماس کی بھر پور جوابی کارروائیاں جاری ہیں۔ 15 اسرائیلی فوجی گاڑیاں تباہ کردیں۔۔ اسرائیلی فوجیوں کے ٹینک اور بکتر بند گاڑیاں تباہ کرنے کی ویڈیو بھی جاری کردی۔۔زمینی کارروائیوں میں 33 اسرائیلی فوجی مارے گئے۔سات اکتوبر سے اب تک مرنیوالے فوجیوں کی تعداد 349 ہوگئی۔