میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
عمران حملہ کیس کے لیے جے آئی ٹی تشکیل

عمران حملہ کیس کے لیے جے آئی ٹی تشکیل

جرات ڈیسک
بدھ, ۹ نومبر ۲۰۲۲

شیئر کریں

پنجاب حکومت نے عمران خان حملہ کیس کیلئے جے آئی ٹی تشکیل د یدی۔ چیئرمین کمیٹی راجہ بشارت کی زیر صدارت پنجاب کابینہ کی کمیٹی برائے لا اینڈ آرڈر کا سول سیکرٹریٹ میں اجلاس ہوا جس میں مشیر داخلہ عمر سرفراز چیمہ، چیف سیکرٹری عبداللہ سنبل اور دیگر افسروں نے شرکت کی۔ اجلاس میں عمران خان حملہ کیس کی تحقیقات کیلئے جے آئی ٹی کی تشکیل کا فیصلہ کیا گیا۔ جے آئی ٹی کی سربراہی ایڈیشنل آئی جی ہائی ویز پٹرول ریاض نذیر کریں گے اور دیگر ارکان میں متعلقہ ایجنسیوں کے نمائندے شامل ہوں گے۔ کمیٹی نے لانگ مارچ کے کنٹینر کو عمران خان کیلئے مخصوص سکیورٹی دینے جبکہ موٹرویز کو جلد کھولنے اور ججز کو راستہ دینے کیلئے پی ٹی آئی سے بات کرنے کا فیصلہ کیا۔ راجہ بشارت نے کہا کہ پولیس اور ضلعی انتظامیہ پی ٹی آئی کی مقامی قیادت سے رابطہ رکھیں، کنٹینر پر بلٹ پروف روسٹرم اور گلاس لازمی نصب کیا جائے گا، اسنائپرز کی تعیناتی اور دیگر سکیورٹی انتظامات میں کوتاہی نہیں ہونی چاہیے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں