میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
ہنگامہ آرائی کیس ،خواجہ عمران نذیر کا دو روزہ جسمانی ریمانڈ منظور

ہنگامہ آرائی کیس ،خواجہ عمران نذیر کا دو روزہ جسمانی ریمانڈ منظور

ویب ڈیسک
پیر, ۹ نومبر ۲۰۲۰

شیئر کریں

مسلم لیگ (ن )کی نائب صدر مریم نواز کی نیب آفس پیشی کے موقع پر ہنگامہ آرائی کرنے اور کار سرکار میں مداخلت کے معاملے پرعدالت نے لیگی ایم پی اے خواجہ عمران نذیر کا دو دن کا جسمانی ریمانڈ دے دیا جبکہ پانچ لیگی رہنمائوں کی عبوری ضمانت 16 نومبر تک منظور کر لی ۔ لیگی ایم پی اے خواجہ عمران نذیر کو انسداد دہشت گردی کے ایڈمن جج ارشد حسین بھٹہ کے روبرو پیش کیا گیا ،تفتیشی افسر نے عدالت کے روبرو موقف اختیار کیاکہ خواجہ عمران نذیر، مریم نواز کی نیب آفس پیشی پر ہنگامہ آرائی کے مقدمہ میں نامزد ہیں،ان کو ہفتے کے روز گرفتار کیا،خواجہ عمران نذیر کا فوٹو گرامیٹک ٹیسٹ کرانا ہے اور ملزم کے موبائل سے ہنگامہ آرائی کی پلاننگ کا ریکارڈ بھی اکٹھا کرنا ہے ، عدالت نے جسمانی ریمانڈ کی درخواست منظور کر لی۔دوسری جانب اسی مقدمے میں انسداد دہشت گردی عدالت نے پانچ لیگی رہنماوں کی عبوری ضمانت 16 نومبر تک منظور کر لی جن میں شاستہ ملک، شہباز چوہدری، غزالی بٹ، علی پرویز ملک اور محمد پرویز ملک شامل ہیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں