میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
علامہ اقبال کے پیغام کی پیروی ضروری ہے ،عارف علوی

علامہ اقبال کے پیغام کی پیروی ضروری ہے ،عارف علوی

ویب ڈیسک
هفته, ۹ نومبر ۲۰۱۹

شیئر کریں

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ مسائل سے نبرد آزما ہونے کے لیے علامہ اقبال کے پیغام کی پیروی ضروری ہے ، اختلافات کو پسِ پشت ڈال کر پاکستان کو درپیش مسائل کے حل کے لیے سب مل کر محنت کریں۔انہوں نے علامہ اقبال کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ علامہ اقبال نے برصغیر کے مسلمانوں میں ایک نئی روح پھونکی ہے ۔انہوں نے کہا کہ شاعر مشرق نے برصغیر کے مسلمانوں کے لیے ایک نئے وطن کا نظریہ دیا، اسلام کے حقیقی پیغام کو سمجھنے کے لیے بھرپور خدمات انجام دیں ۔صدر مملکت نے کہا کہ علامہ اقبال کے پیغام کی سب سے زیادہ ضرورت آج ہے ، اپنے اجداد کے خواب کو پورا کرنے کے لیے مزید محنت کرنے کا عزم کریں اور اقبال کی تعلیمات کے مطابق مل کر ملک و قوم کی ترقی کے لیے آگے بڑھیں ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں