میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
فاروق ستار کو ایم کیوایم سے نکال دیا گیا،کارکن میل جول نہ رکھیں، رابطہ کمیٹی

فاروق ستار کو ایم کیوایم سے نکال دیا گیا،کارکن میل جول نہ رکھیں، رابطہ کمیٹی

ویب ڈیسک
جمعه, ۹ نومبر ۲۰۱۸

شیئر کریں

متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کی رابطہ کمیٹی نے پارٹی کے سابق سربراہ ڈاکٹر فاروق ستار کو تنظیم کی بنیادی رکنیت سے خارج کردی اور انہیں پارٹی سے نکالنے کا فیصلہ کرلیا ہے ۔تفصیلات کے مطابق ایم کیو ایم پاکستان کے عارضی مرکز بہادر آباد میں رابطہ کمیٹی کا کنوینر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کی سربراہی میں ہنگامی اجلاس ہوا جس میں تنظیم و سیاسی صورتحال، بلدیاتی انتظامات اور ڈاکٹر فاروق ستار کے معاملے پر مشاورت کی گئی۔رابطہ کمیٹی کے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ کارکن ڈاکٹر فاروق ستار سے کسی قسم کا میل جول نہ رکھیں۔
5 فروری 2018ء کو ایم کیو ایم کے سینئر رہنماؤں کے درمیان اختلافات تب سامنے آئے جبکہ ڈاکٹر فاروق ستار کامران ٹیسوری کو سینیٹ انتخابات کے لیے پارٹی ٹکٹ دینا چاہتے تھے ۔فاروق ستار کے فیصلے کے مخالفت میں ایم کیو ایم کی رابطہ کمیٹی کھڑی ہوگئی جس کے بعد پارٹی دوحصوں یعنی ایم کیو ایم بہادر آباد اور ایم کیو ایم پی آئی بی میں تقسیم ہوگئی تھی۔ 25 جولائی کے عام انتخابات سے قبل دھڑے ایک تو ہوئے لیکن بدترین شکست کے بعد وہی صورتحال پیدا ہوئی جو 5 فروری سے تھی۔جامعہ کراچی میں ایم کیو ایم کے سینئر ڈپٹی کنوینر کنور نوید جمیل نے یہ عندیہ دیدیا تھا کہ فاروق ستار اپنے بیانات کی وجہ سے شاید اب پارٹی میں نہ رہیں، اور پھر وہی ہوا جو انہوں نے کہا تھا۔ذرائع کے مطابق 9 نومبر 2018ئکو رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں ڈاکٹر فاروق ستار کی پارٹی رکنیت خارج کرنے کا فیصلہ ہو ہی گیا۔ڈاکٹر فاروق ستار کا شمار 35 سالہ متحدہ قومی مومنٹ کی چوٹی کے رہنماوں میں ہوتا رہا،وہ بانی ایم کیو ایم، عظیم طارق اور عمران فاروق کے بعد پارٹی کے اہم رہنما تھے ۔ ڈاکٹر فاروق ستار کا سیاسی مستقبل کیا ہوتا ہے یہ آنے والا وقت ہی بتائے گا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں