میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
میاں صاحب فکر نہ کریں وقت گزرجائیگا، مریم کا والد کو دلاسہ

میاں صاحب فکر نہ کریں وقت گزرجائیگا، مریم کا والد کو دلاسہ

ویب ڈیسک
جمعرات, ۹ نومبر ۲۰۱۷

شیئر کریں

اسلام آباد(بیورورپورٹ)مسلم لیگ ن کی رہنما مریم نواز اپنے والد نواز شریف کو احتساب عدالت میں دلاسہ دیتے ہوئے کہتی رہی کہ میاں صاحب فکر نہ کریں یہ مشکل وقت بھی گزر جائے گا۔بدھ کے روز جب سابق وزیر اعظم نواز شریف احتساب عدالت میں پیشی کے بعد صحافیوں سے مایوسی کی حالت میں گفتگو کررہے تھے تو اس وقت نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے والد کو دلاسہ دیتے ہوئے کہا کہ میاں صاحب فکر نہ کریں۔ یہ مشکل وقت بھی گزر جائے گا۔ کیونکہ اس سے پہلے بھی آپ مشکل ترین وقتوں سے گزر چکے ہیں جس پر نواز شریف نے جواب میں کہا کہ فکر کی بات نہیں، ہم عدالتوں میں کیسز کا سامنا کریں گے ۔احتساب عدالت نے لندن فلیٹس ریفرنس میں مریم نواز اور کیپٹن ر صفدر کی کیلیبری فونٹ کے استعمال سے متعلق الزام کیخلاف درخواست منظور کرلی۔ کیلیبری فونٹ بارے جعلی دستاویزات دینے کی دفعہ حذف کردی گئی، جبکہ نیب پراسیکوٹر کہا ہے کہ ٹرائل میں جعلی دستاویز ثابت کریں گے۔ تفصیلات کے مطابق احتساب عدالت نے لندن فلیٹس ریفرنس میں مریم نواز اور کیپٹن صفدر کی کیلیبری فونٹ کے استعمال سے متعلق الزام کے خلاف درخواست منظور کر لی، عدالت نے کیلبری فونٹ کے حوالے سے جعلی دستاویزات دینے کی دفعہ حذف کر دی۔ اس موقع پر عدالت میں موجود نیب پراسیکوٹر نے مخالفت کی اور کہا ٹرائل میں وہ جعلی دستاویزات کوثابت کریں گے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں