میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
ضلع وسطی، اربوں مالیت کی اراضی پر قابض بے نقاب

ضلع وسطی، اربوں مالیت کی اراضی پر قابض بے نقاب

ویب ڈیسک
بدھ, ۹ اکتوبر ۲۰۲۴

شیئر کریں

 

( رپورٹ جوہر مجید شاہ) ڈسٹرکٹ سینٹرل میں اربوں کی سرکاری اراضی ہتھیانے کا منصوبہ بے نقاب یاد رہے دوسری بار سیٹ پر براجمان ڈپٹی کمشنر سینٹرل طحہٰ سلیم کے سخت احکامات کی پاسداری کا سخت امتحان شروع سینٹرل میں لینڈ گریبرز بے قابو سرکاری و غیرسرکاری اراضی ‘ رفاحی پلاٹس کھیل کے میدان، ڈسپنسری سمیت تعلیمی اداروں کیلئے مختص سرکاری اراضی بھی نشانہ نیو کراچی فائیو ایل میں سرکاری اراضی ایس ٹی 6 پر بااثر لینڈ مافیا قابض کروڑوں، اربوں کی سرکاری اراضی کو ٹھکانے لگانے کیلئے لینڈ مافیا نے میدان سنبھال لیا۔ یاد رہے مزکورہ اراضی کو اس سے قبل بھی لینڈ گریبرز نے ہتھیانے کی کوشش کی تھی مگر علاقہ مکینوں کے شدید احتجاج پر سابق ایس ایس پی سینٹرل اور مختار کار کی مداخلت پر قبضہ مافیا کو بھاگنا پڑا کہا جارہا ہے کہ اب ایک دوسرا گروپ سیاسی چھتری اور حکمراں جماعت کی آڑ لیکر میدان میں کود پڑا باوثوق ذرائع کے مطابق مزکورہ اراضی کو سابق ایم پی اے نے سرکاری ڈسپینسری کیلے منظور کراتے ہوئے نیو کراچی کے مکینوں کو بطور تحفہ پیش کیا تھا مذکورہ سرکاری اراضی ایس ٹی 6 سیکٹر فائیو ایل پر پورشنز (فلیٹ سائٹ) بننے کے بعد اس جگہ کی قیمت سونے کے بھاؤ ہوجائے گی اس لیے لینڈ مافیا نے قبضہ کرنے کی نیت سے ڈسپینسری کیلئے مختص جگہ کو بھاری مشینری سے صفائی شروع کروا کے چار دیواری کا کام شروع کرادیا ہے۔ یہ زمین سرکاری ہے اور سپریم کورٹ کی جانب سے سندھ سمیت پورے پاکستان میں سرکاری زمین کو الاٹ کرنے پر پابندی ہے مگر ڈسپینسری کیلئے مختص بچی کچی اس زمین پر لینڈ مافیا کے قبضہ پر متعلقہ اداروں اور منتخب نمائندوں کی خاموشی المیہ اور سوالیہ نشان بنی ہوئی ہے۔ مختلف سیاسی، سماجی، مذہبی جماعتوں اور شخصیات نے سپریم کورٹ، وزیر اعلیٰ سندھ، گورنر سندھ، وزیر بلدیات مئیر و ڈپٹی مئیر کمشنر کراچی متعلقہ ڈپٹی کمشنر سمیت تمام تحقیقاتی اداروں سے اٹھائے گئے حلف اور اپنے فرائض منصبی کے مطابق سخت ترین قانونی و محکمہ جاتی کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں