میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
میٹرک نتائج میں بے قاعدگیاں، کنٹرولر برطرف، تین رکنی انکوائری کمیٹی قائم کردی

میٹرک نتائج میں بے قاعدگیاں، کنٹرولر برطرف، تین رکنی انکوائری کمیٹی قائم کردی

ویب ڈیسک
پیر, ۹ اکتوبر ۲۰۲۳

شیئر کریں

میٹرک بورڈکے نتائج میں بے قاعدگیاں،قائم مقام ناظم امتحانات عمران طارق کو عہدے سیبرطرف کر دیا گیا ہے، ان کی جگہ فوری طور پر ڈپٹی کنٹرولر خالد احسان کو قائم مقام ناظم امتحانات کا چارج دے دیا گیا۔ تعلیم سندھ نے کراچی میٹرک بورڈ کے نتائج میں ہونے والی مبینہ تبدیلیوں کا نوٹس لیتے ہوئے تین رکنی تحقیقاتی کمیٹی قائم کردی۔سیکریٹری تعلیم سندھ کی سربراہی میں تین رکنی تحقیقاتی کمیٹی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔ جس کے مطابق کمیٹی میٹرک کے حالیہ نتائج اور تبدیلیوں کی تحقیقات کرے گی اور نتائج تبدیل کرنے والے افسران اور ملازمین کا تعین کریگی۔ کمیٹی سفارشات بھی دیگی تاکہ دوبارہ نتائج تبدیل نہ ہوسکیں۔ کمیٹی چودہ روز میں رپورٹ چیف سیکرٹری سندھ کو پیش کرے گی۔میٹرک بورڈ میں نتائج کی تبدیلی کے معاملے سے متعلق مزید تفصیلات سامنے آگئیں۔ذرائع کے مطابق طلبہ کے نتائج آئی ٹی سیکشن میں تبدیل کیے گئے اورآئی ٹی سیکشن نے یہ کام ناظم امتحانات کی ہدایت پر کیا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ رواں سال تقریباً 2300 رول نمبرز کے نتائج تبدیل کیے گئے اور نتائج تبدیلی کیلئے فی رول نمبر 50 ہزار روپے ریٹ فکس کیا گیاتھا۔ذرائع نے مزید انکشاف کیا کہ کم نمبر حاصل کرنے والے طلبہ کو اچھے نمبروں سے پاس کیا گیا۔ واضح رہے کہ اس سے قبل میٹرک امتحانات کے نتائج میں ہزاروں طلبہ کو یکساں نمبرز دینے جیسی بے قاعدگیوں کا انکشاف ہوا تھا


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں