میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
بھارت دنیا بھر میں دہشت گردی کا کینسر پھیلارہا ہے، پاکستان میں بھی ملوث ہے ، مشعال ملک

بھارت دنیا بھر میں دہشت گردی کا کینسر پھیلارہا ہے، پاکستان میں بھی ملوث ہے ، مشعال ملک

ویب ڈیسک
پیر, ۹ اکتوبر ۲۰۲۳

شیئر کریں

وزیر اعظم کی معاون خصوصی برائے انسانی حقوق مشعال ملک نے کہا ہے کہ نریندر مودی دنیا کو تیسری عالمی جنگ کی طرف لے جانے کیلئے اسرائیل کو اکسا رہا ہے،نہتے فلسطینی تو اپنی زمین کے دفاع کیلئے لڑ رہے ہیں ، اگر مغربی میڈیا فلسطینیوں کی جدوجہد کو اسرائیلی ریاست پر حملے کے طور پر پیش کر رہا ہے تو پھر یہ ان کیلئے سوچنے کا مقام ہے ہرطرح کی طاقت او ر وسائل کے باوجود ان کی سکیورٹی کا کیا حال ہے ،اقوام متحدہ ، او آئی سی سمیت دیگر تنظیمیں اور طاقتو ر ممالک موجودہ حالات میں اپنا کردار ادا کریں اور دنیا کو جنگوں سے بچایا جائے ،عالمی برادری اپنا کردار ادا کرے اور کشمیریوں اور فلسطینیوں کو آزادی دلوائی جائے کیونکہ کشمیر اور فلسطین کی آزادی کے بغیر دنیا میں پائیدار امن ممکن نہیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں