میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
حیدر آباد، ٹرالر نے ماتمی جلوس میں شامل 5 افراد کو کچل ڈالا10 زخمی

حیدر آباد، ٹرالر نے ماتمی جلوس میں شامل 5 افراد کو کچل ڈالا10 زخمی

ویب ڈیسک
جمعه, ۹ اکتوبر ۲۰۲۰

شیئر کریں

حیدر آبادقومی شاہراہ پر تیز رفتار ٹرالر ماتمی جلوس پر چڑھ گیا ، جس کے نتیجے میں 5 افراد جاں بحق اور 10 زخمی ہو گئی ہیں۔مٹیاری پیرزادہ سے حیدرآباد آنے والے ماتمی جلوس کے شرکا سڑک عبور کر رہے تھی کہ اسی دوران تیز رفتار ٹرالر بے قابو ہو کرجلوس پر چڑھ گیا جس کے نتیجے میں 3خواتین سمیت 5افراد موقع پر جاں بحق جبکہ10 زخمی ہو گئے۔ریسکیو ٹیموں نے جاں بحق افراد کی نعشیں اور زخمیوں کو سول ہسپتال حیدرآباد منتقل کرا دیا ٍ گیا جہاں بعض زخمیوں کی حالت انتہائی نازک بتائی جاتی ہے۔جاں بحق ہو نے والوں میں شاکر خاص خیلی ، علیزہ خاص خیلی ، خطو باجڑ،زیبو باجڑ شامل ہیں۔پولیس نے ٹرالر کو تحویل لے کر واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں