حکومت غلط طریقے سے آئی، اسی طرح سے چلی جائے گی،مریم نواز
ویب ڈیسک
بدھ, ۹ اکتوبر ۲۰۱۹
شیئر کریں
مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ جس غلط طریقے سے یہ حکومت آئی اسی طرح سے چلی جائے گی۔لاہور میں احتساب عدالت میں پیشی کے موقع پر صحافیوں سے بات کرتے ہوئے انہوں نے موبائل برآمدگی کے الزام کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے کہا کہ جنہوں نے الزام لگایا، تردید بھی انہیں کی طرف سے آئی۔مولانا فضل الرحمان کے آزادی مارچ سے متعلق پوچھے گئے سوال پر انہوں نے کہا کہ جس طرح جھوٹ کے پائوں نہیں ہوتے اسی طرح دھاندلی زدہ حکومت کے پائوں نہیں اور جس غلط طریقے سے یہ حکومت آئی اسی طرح سے چلی جائے گی۔