میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
میں نے کبھی زندگی میں ہیروئن نہیں دیکھی، رانا ثنااللہ

میں نے کبھی زندگی میں ہیروئن نہیں دیکھی، رانا ثنااللہ

ویب ڈیسک
بدھ, ۹ اکتوبر ۲۰۱۹

شیئر کریں

مسلم لیگ (ن )کے رہنما رانا ثنا اللہ نے کہا کہ سیف سٹی کے ریکارڈ نے میرے موقف کو درست ثابت کیا ہے کہ ٹول پلازہ پر کوئی کارروائی نہیں ہوئی، میں نے کبھی زندگی میں ہیروئن نہیں دیکھی، شہریار آفریدی کو قوم سے معافی مانگنی چاہئے ۔لاہور میں انسداد منشیات کی خصوصی عدالت میں پیشی کے موقع پر صحافیوں سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ لوگ بتائیں موقع پر کہاں برآمدگی ہوئی، ساری کارروائی تھانے جاکر فرضی کی گئی۔رانا ثنا نے کہا کہ میں نے کبھی زندگی میں ہیروئن نہیں دیکھی، نہ کبھی سگریٹ پیا، خود یہ لوگ نشے کرتے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ مجھے سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا جارہا ہے اور اگر کسی ادارے کے آفیشلز کسی سازش کا حصہ بنے ہیں تو یہ بدقسمتی ہے ۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ اطلاع ملی ہے پارٹی مولانا فضل الرحمن کے آزادی مارچ میں شرکت کرے گی، کارکن پارٹی کے فیصلے کی روشنی میں آزادی مارچ میں بھر پورشرکت کریں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں