میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
دہشت گردوں کو پناہ کا مقدمہ: رینجرز کے گواہ نے عامر خان کو شناخت کرلیا

دہشت گردوں کو پناہ کا مقدمہ: رینجرز کے گواہ نے عامر خان کو شناخت کرلیا

ویب ڈیسک
منگل, ۹ اکتوبر ۲۰۱۸

شیئر کریں

متحدہ قومی موومنٹ کے مرکز 90 میں دہشت گردوں کو پناہ دینے سے متعلق مقدمے کی سماعت کے دوران رینجرز کے گواہ نے عامر خان کی شناخت کرلی۔انسداد دہشت گردی کی عدالت نے مقدمے کی سماعت کی تو ایم کیو ایم رہنما عامر خان، منہاج قاضی اور رئیس مما پیش ہوئے۔اس موقع پر رینجرز کے تفیشی افسر اور گواہ ڈی ایس آر ریاض نے عامر خان کو شناخت کرلیا اور اپنا بیان قلمبند بند کرایا۔رینجرز کے افسر کے مطابق 11 مارچ 2015 کو ایم کیو ایم مرکز نائن زیرو پر آپریشن کیا گیا جس کے دوران عامر خان کو خورشید میموریل ہال سے گرفتار کیا گیا۔رینجرز کے افسر کے بیان قلمبند ہونے کے بعد عامر خان کے وکیل آئندہ سماعت پر گواہ کے بیان پر جرح کریں گے۔انسداد دہشت گردی عدالت نے سماعت 20 اکتوبر تک ملتوی کردی۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں